30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رکھا جائے گا اور اُس سے تعرض نہ کیا جائے گا،جیسے حنفیہ کے نزدیك شافعی المذہب مقتدی کا امام کے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنا،اور منکر وہ جس پر انکار کیا جائے گا جب کہ اس کے سبب کوئی فتنہ پیدا ہوتا ہو جیسے اجلہ اصحاب جمل رضی اﷲ تعالٰی عنہم کہ قطعی جتنی ہیں اور ان کی خطاء یقینًا اجتہادی جس میں کسی نام سنیت لینے والے کو محل لب کشائی نہیں،یا اینہہ اس پر انکار لازم تھا جیسا امیر المومنین مولٰی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ الکریم نے کیا باقی مشاجراتِ صحابہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم میں مداخلت حرام ہے،
حدیث میں ہے نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
اذا ذکر اصحابی فامسکوا[1]۔ |
جب میرےصحابہ کا ذکر آئے تو زبان روکو۔ |
دوسری حدیث میں ہے فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
ستکون لاصحابی بعد زلۃ یغفرھا اﷲ لھم لسابقتھم ثم یاتی من بعد ھم قوم یکبھم اﷲ علی مناخرھم فی النار[2]۔ |
قریب ہے کہ میرے اصحاب سے کچھ لغزش ہوگی جسے اﷲ بخش دے گا اُس سابقہ کے سبب جو ان کو میری سرکار میں ہے پھر ان کے بعد کچھ لوگ آئیں گے جن کو اﷲ تعالٰی ناك کے بل جہنم میں اوندھا کردے گا۔ |
یہ وہ ہیں جو اُن لغزشوں کے سبب صحابہ پر طعن کریں گے،اﷲ عزوجل نے تمام صحابہ سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو قرآن عظیم میں دو قسم کیا:
(۱)مومنین قبل فتح مکہ و مومنین بعد فتح۔اول کو دوم پر تفضیل دی اور صاف فرمادیا" وَکُلًّا وَّعَدَ اللہُ الْحُسْنٰی ؕ"[3]۔ سب سے اﷲ نے بھلائی کا وعدہ فرمالیا۔اور ساتھ ہی ان کے افعال کی تفتیش کرنے والوں کا منہ بند فرمادیا " وَ اللہُ بِمَا تَعْمَلُوۡنَ خَبِیۡرٌ ﴿٪۱۰﴾
" [4]۔اﷲ خوب جانتا ہے جو کچھ تم کرنے والے ہو،با ینہہ وہ تم سب سے بھلائی کا وعدہ فرماچکا پھر دوسرا کون ہے کہ ان میں سے کسی کی بات پر طعن کرے،واﷲ الہادی،واﷲ تعالٰی اعلم
(۲)بے شك امام مجتبی رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے امیر معاویہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو خلافت سپرد فرمائی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع