30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۲)حدیث اور آیت اس طور پر نہیں آئی کہ تم لوگ امام صاحب کے مذہب پر چلیں۔بَینُوا تُو جروا(بیان فرمائیے اجر دیئے جاؤ گے۔ت)
الجواب:
(۱)امُ المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا رؤیت بمعنی احاطہ کا انکار فرماتی ہیں کہ " لَا تُدْرِکُہُ الۡاَبْصٰرُ۫"[1]۔سے سند لاتی ہیں اور احادیث صحیحہ میں رؤیت کا اثبات بمعنی احاطہ نہیں کہ اﷲ عزوجل کو کوئی شے محیط نہیں ہو سکتی وہی ہر شے کو محیط ہے اور اثبات نفی پر مقدم،واﷲ تعالٰی اعلم۔
(۲)حدیث اور آیت اس طور پر آئی ہے کہ تمہیں علم نہ ہو تو علماء سے پوچھو۔امامِ اعظم سردارانِ علماء میں داخل ہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۳۵و ۱۳۶: از لاہور مسجد بیگم شاہی اندرون دروازہ مستی مرسلہ صوفی احمد الدین طالب علم ۲۶ صفر ۱۳۳۸ھ
حضرت ہادی و رہنمائے سالکاں قبلہ دوجہاں دام فیضہ السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ مسائل ذیل میں حضرت کیا فرماتے ہیں۔
(۱)حضرت علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ الکریم حضرت امیر معاویہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ پر ایك روز خفا ہوئے،اور روافض کہتے ہیں یہی وجہ ہے باغی ہونے کی،پھر ایك کتاب مولانا حاجی صاحب کی تصنیف اعتقاد نامہ ہے جو بچوں کو پڑھایا جاتا ہے اس میں یہ شعر بھی درج ہے: ؎
حق در آنجا بدست حیدر بود جنگ بااوخطا ومنکربود
(حق وہاں حیدر کرار رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے ہاتھ میں تھا ان کے ساتھ جنگ غلط اور ناپسندیدہ تھی)
(۲)امام حسن رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے خلافت امیر معاویہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے سپرد کی تھی واسطے دفع جنگ کے۔
الجواب:
(۱)روافض کا قول کذب محض ہے،عقائد نامہ میں خطاو منکربود نہیں ہے بلکہ خطائے منکر بود۔اہل سنت کے نزدیك امیر معاویہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی خطا خطاء اجتہادی تھی،اجتہاد پر طعن جائز نہیں،خطاء اجتہادی دو۲ قسم ہے،۱مقرر و ۲منکر،مقرروہ جس کے صاحب کو اُس پر برقرار
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع