دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

مسئلہ ۱۲۷:                             از شہر محلہ ملو کپور مسئولہ قدرت علی خان                    ۱۵ شوال ۱۳۳۸ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص کہتا ہے کہ جملہ انبیاء و ملائکہ علیہم السلام معصوم ہیں دوسرا شخص کہتا ہے کہ سوائے پنجتن پاك کے کوئی معصوم نہیں۔اور تیسرا شخص کہتا ہے کہ پنجتن پاك کوئی چیز نہیں ہیں سوائے خلفائے راشدین کے۔

الجواب:

پہلے شخص کا قول حق و عقیدہ اہلسنت ہے،اور دوسرے کا قول صریح گمراہی و رفض و کلمہ کفر ہے،اور تیسرے شخص کا قول بدتراز بول میں بھی ایك کھلا پہلو کفر کا ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۲۸:ازنانگل لکڑی ضلع گورگانوہ ڈاکخانہ ڈھنبہ مسئولہ حافظ غلام کبریا صاحب پیش امام مسجد کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں کہ۔

(۱)زید کہتا ہے اولیاء سے مدد مانگنا دور سے،ا ور ہر وقت حاضر ناظر سمجھنا شرك ہے،کیونکہ یہ خاص اﷲ تعالٰی کی صفت ہے دوسرے کی نہیں،قرآن شریف کا ثبوت دیتا،(نواں پارہ)کہہ دو میں نہیں مالك اپنی جان کا نہ نفع کا نہ ضرر کا۔

(۲)اولیاء اﷲ کی قبروں کی خاك ہاتھ میں لے کر منہ پر ملنا کیسا ہے؟ طواف قبر اولیاء کا کرنا بعضے کہتے ہیں طواف صرف کعبہ شریف کے واسطے ہے۔

(۳)شیخ عبدالحق نے ترجمہ مشکوۃ میں فرمایا ہے پیغمبروں کی سب دُعا مقبول نہیں ہوتی۔

(۴)خانقاہِ اولیاء پر جمع نہ ہونا حدیث کاثبوت دیتا ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا ہے یا اﷲ ! میری قبر کو عیدگاہ نہ بنائیو۔

(۵)اگر نبی کو غیب داں سمجھے تو کافر ہے کیونکہ ان کو علم عطائیہ ہے وہ غیب نہیں ہوسکتا کیونکہ غیب کے معنی یہ ہیں کہ بے اطلاع کیے معلوم ہو وہ غیب ہے۔

الجواب:

(۱)جس نے کہا کہ دُور سے سننا صرف اُس کی شان ہے اس نے رب عزوجل کی شان گھٹائی وہ پاك ہے اس سے کہ دور سے سُنے،وہ ہر قریب سے قریب تر ہے،دور سے سننا اس کی عطا سے اس کے محبوبوں ہی کی شان ہے،اُسے حاضر و ناظر بھی نہیں کہہ سکتے،وہ شہید و بصیر ہے،حاضر و ناظر اس کی عطا سے اُس کے محبوب علیہ افضل الصلوۃ والسلام ہیں،کما فی رسائل الشیخ عبدالحق محدث الدہلوی قدس سرہ اُس آیۃ کریمہ سے اس کا کیا ثبوت


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن