30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۳۱)صدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے کہا اے مومنوں کی شفاعت فرمانے والے ! مہربانی فرمائیں،زمین سے سر اٹھائیں۔
(۳۲)میں نے عمر بھر جو طاعت کی ہے،اور دنیا میں جتنی عبادت کی ہے۔
(۳۳)اس کا ثواب آپ کی اُمت کے لیے دیتا ہوں میں اے نبی آخر الزماں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم)
الجواب:
ایں نقل باطل و بے اصل ست ودرہیچ کتاب معتبر ازونشانے نیست،واﷲ تعالٰی اعلم
یہ نقل باطل اور بے اصل ہے،کسی معتبر کتاب میں اس کا نام نشان نہیں ہے،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۲۶: بریلی محلہ بہاری پور مرسلہ بمعرفت سلطان احمد خاں سائل پیر محمد عبداﷲ ۸ ربیع الآخر شریف ۱۳۳۸ھ
حالت مندرجہ ذیل کب واقع ہوگی،زہرہ برج حوت میں طالع ہواور قمر برج سرطان میں بنظر تثلیث زہرہ ہو لیکن بتربیع و مقابَلہ مریخ ناظر بزحل نہ ہو۔امید کہ ماہرانِ علمِ ہیئت جواب باصواب دیں۔
الجواب:
یہ سائل کی غلطی ہے کہ مریخ تربیع یا مقابَلہ سے ناظر زحل نہ ہو بلکہ یہاں مقصود یہ ہے کہ ان دونوں میں سے کوئی زہرہ کو نظر دشمنی سے نہ دیکھتا ہو کہ تربیع یا مقابَلہ ہے زہرہ سے اگر ساقط ہوں اور باہم نظر عداوت رکھتے ہوں کیا حرج ہے،بالجملہ عرض یہ ہے کہ زہرہ برج شرف میں ہو اور قمر اپنے بیت میں اور زہرہ کو بنظر تمام دوستی دیکھتا ہو اور زہرہ مریخ وزحل کی نظر عداوت تربیع و مقابَلہ سے محفوظ ہو یہ صورت نہ اس سال ہے نہ سال آئندہ ہے،ہاں وہ کہ سائل نے بیان کیا۔۲۷ مارچ ۱۹۲۰ء کو ہوگی زہرہ حوت کے ۱۱ درجہ میں ہوگی قمر سرطان کے ۱۱ درجہ میں کہ پورے ۱۲۰ درجے(ایك سو بیس درجہ)کا فاصلہ اور کامل نظر تثلیث ہے،مریخ عقرب کے ۸ درجے ۶ دقیقے زحل سنبلہ کے ۶ درجے ۶ دقیقے کہ کامل نظر تسدیس نظر نیم دوستی ہے نہ تربیع ہے نہ مقابَلہ لیکن زہرہ و زحل کا فاصلہ ۶ برج سے صرف ۵ درجے زائد ہوگا،زہرہ اگرچہ مقابَلہ زحل سے منصرف ہوچکی ہے مگر دونوں کے مطرح شعاع ۷ و ۹ درجے کے مجموع کے نصف یعنی ۸ درجے سے فاصلہ کم ہے تو ہنوز حکم مقابَلہ باقی ہے تیسرے دن زائل ہوگا جب تك ماہ سرطان سے بھی نکل جائے گا اور تثلیث سے بھی گزر جائے گا،ہاں مریخ اگرچہ زہرہ سے ساقط نہیں مگر تثلیث میں ہے کہ تمام دوستی ہے نہ تربیع و مقابَلہ فقط۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع