30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۲۴)چوں شنیدند ایں خبر را آں گروہ جملہ آوردند روئے سوئے کوہ
(۲۵)شدنمایاں درمیان کوہ غار دیدور آن غار آں صدرکبار
(۲۶)سر بسجدہ بروہ پیش بے نیاز باخدائے خویشتن میگفت راز
(۲۷)گریہ میکرد وہمی گفت اے الٰہ تانہ بخشی امتانم راگناہ
(۲۸)مانہ بردارم سرخود از زمیں تابروِ حشر عالم ایں چنیں
(۲۹)ایں چنیں می گفت و می نالہ زار اشك میباریدچوں ابر بہار
(۳۰)چوں شنیدندایں خفاش رازور جملہ راازنالہ اش خون شد جگر
(۳۱)گفت صدیق شفیع المومنین ازکرم بردار سررا از زمین
(۳۲)آنچہ من درعمر طاعت کردہ ام انچہ دردنیا عبادۃ کردہ ام
(۳۳)آں ثواب ازبرائے امتاں دارم اے پیغمبرآخر زماں
الی اخرالحکایت(حکایت کے آخر تک،ت)یہ حکایت رسالہ میلاد غلام شہید میں ہے۔
(ترجمہ حکایت)
(۱)رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے بارے میں مجھے ایك حکایت یاد ہے جو تمام نیك لوگوں میں مقبول ہے۔
(۲)تاکہ تجھے آپ کی ہمتِ اقدس کا پتا چلے کہ امت پر آپ کی کس قدر شفقت ہے۔
(۳)اس کے بعد میں چاروں یاروں کی مدح کی طرف آؤں گا،اے بھائی ! تھوڑا سا وقت غور سے سُن،
(۴)مصطفٰی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تمام راتیں بیدار رہتے،ایك رات اتفاقًا آپ پر نیند غالب آگئی۔
(۵)نماز کے وقت تك آپ نیند میں تھے۔اچانك آپ کو خدائے بے نیاز کا حکم پہنچا۔
(۶)کہ میں نے آپ کو اس لیے پیدا فرمایا ہے کہ آپ امت کے پشت پناہ بنیں۔
(۷)اے میرے محبوب(صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم)سونا آپ کو زیب نہیں دیتا،جو خدمت میں مشغول نہ ہو وہ بندہ نہیں ہے۔
(۸)جب آدھی رات کو نیند میں مشغول ہیں تو میں آپ کی اُمت پر غضب نازل کروں گا۔
(۹)ہر خاص و عام کو دوزخ میں ڈالوں گا ان میں سے کسی ایك کو چھٹکارا نہیں دوں گا۔
(۱۰)جب خیر البشر(صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم)نے یہ آیت سنی تو فورًا وہاں سے امتی کہتے ہوئے باہر نکل گئے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع