دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

فی الدُّرِّ المختار عن شرح الوھبانیۃ للعلامۃ حَسَنِ الشُّرُنبُلالی مایکون کفرًا اتفاقًا یبطل العمل و النکاح واولادہ اولادُ زنا و ما فیہ خِلاف یؤمر بالاستغفار والتوبۃ وتجدید النکاح[1]۔

دُر مختار میں علامہ حسن شُر نبلالی کی شرح وہبانیہ سے منقول ہے جو بالاتفاق کفر ہو اس سے عمل اور نکاح باطل ہوجائیں گے بلاتجدیدِ ایمان و نکاح اس کی اولاد اولادِ زنا ہوگی،اور جس میں اختلاف ہے قائل کو استغفار،توبہ،تجدید نکاح کا حکم دیا جائے گا۔(ت)

حدیث ۴۰:اور جس طرح یہ کلماتِ شنیعہ علانیہ کہے یونہی توبہ و تجدید ایمان کا بھی اعلان چاہیے۔

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اذاعملت سیئۃ فاحدث عندھا توبۃ السرّ بالسّرو العلانیۃ بالعلانیۃ رواہ الامام احمد فی کتاب الزھد [2]والطبرانی فی المعجم الکبیرعن معاذ بن جبل رضی اﷲ تعالٰی عنہ بسند حسن۔

جب تو کوئی گناہ کرے تو فورًا ازسر نو توبہ کر،پوشیدہ کی پوشیدہ،اور آشکارا کی آشکارا(اس کو امام احمد نے کتاب الزہد میں اور طبرانی نے معجم کبیر میں سند حسن کے ساتھ حضرت معاذ بن جبل رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا ت۔) ۔

واﷲ تعالٰی اعلم

رسالہ التحبیربباب التدبیر ختم ہوا۔

مسئلہ ۱۲۳:          ازقصبہ مؤناتھ بھنجن ضلع اعظم گڑھ مدرسہ دارالعلوم مرسلہ عبدالرحیم خان               ۱۱ صفر ۱۳۳۸ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ روح پاك ہے یا ناپاك ؟ اگرپاك ہے تو بعد مُردن عذاب کیوں ہوتا ہے؟ اور اگر ناپاك ہے تو رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے قلب اطہر میں کیوں داخل ہوا؟


 

 



[1] الدرالمختار کتاب الجہاد باب المرتد مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۵۹

[2] الزھد لاحمد بن حنبل حدیث ۱۴۱ دارالکتاب العربی بیروت ص ۴۹،المعجم الکبیر حدیث ۳۳۱ المکتبۃ الفیصیلۃ بیروت ۲۰/ ۱۵۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن