30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فی فوائدہ وابن عساکر [1]فی تاریخہ عن عبداﷲ بن بُسررضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
فوائد میں اور ابن عساکر نے اپنی تاریخ میں عبداﷲ بن بسُر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
ان سب حدیثوں میں بھی تلاش و تدبیر کی طرف ہدایت فرمائی مگر حکم دیا کہ شریعت و عزت کا پاس رکھو،تدبیر میں بے ہوش و مدہوش نہ ہوجاؤ،دست درکار و دل بایار،تدبیر میں ہاتھ،دل تقدیر کے ساتھ،ظاہر میں ادھر باطن میں ادھر،اسباب کا نام،مسبب سے کام،یوں بسر کرناچاہیے،یہی روش ہُدٰی ہے،یہی مرضی خدا،یہی سنتِ انبیاء،یہی سیرت اولیاء علیھم جمیعا الصلوۃ والثناء(ان سب کے لیے درود اور ثناء ہو۔ت)
بس اس بارے میں یہی قولِ فیصل و صراطِ مستقیم ہے،اس کے سوا تقدیر کو بھولنا یا حق نہ ماننا،یا تدبیر کو اصلًا مہمل جاننا دونوں معاذ اﷲ گمراہی ضلالت یا جنون و سفاہت،والعیاذ باﷲ رب العٰلمین۔
باب تدبیر میں آیات و احادیث اتنی نہیں جنہیں کوئی حصر کرسکے۔فقر غفراﷲ تعالٰی لہ دعوی کرتا ہے کہ ان شاء اﷲ تعالٰی اگر محنت کی جائے تو دس ہزار سے زائد آیات و احادیث اس پر ہوسکتی ہیں مگر کیا حاجت کہ۔ ع
آفتاب آمد دلیل آفتاب
(سورج کی دلیل خود سورج ہے۔ت)
جس مسئلہ کے تسلیم پر تمام جہان کے کاروبار کا دار ومدار،اس میں زیادہ تطویل عبث وبیکار،اسی تحریر میں کہ فقیر نے پندرہ آیتیں اور پینتس حدیثیں جملہ پچاس ۵۰ نصوص ذکر کیے اور صدہا بلکہ ہزار ہا کے پتے دیئے،یہ کیا تھوڑے ہیں،انہیں سے ثابت کہ انکارِ تدبیر کس قدر اعلٰی درجہ کی حماقت،اخبث الامراض،اور قرآن و حدیث سے صریح اعراض اور خدا و رسول پر کھلا اعتراض ولاحول ولا قوۃ الا باﷲ العلی العظیم۔
ولید پر فرض ہے کہ تائب ہو،اور کتاب و سنت سے اپنا عقیدہ درست کرے،ورنہ بدمذہبی کی شامت سخت جانکاہ ہے والعیاذ باﷲ رب العلمین،باقی رہا اس کا عربی پڑھانے،علم سکھانے کی نسبت وہ شنیع لفظ کہنا،اگر اِس تاویل کا درمیان نہ ہوتا کہ شاید وہ ان لوگوں پر معترض ہے جو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع