30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اَجْمِلُوْا فی طَلَب الدُّنْیَا فانَّ کُلًا مُیَسَّر لِّمَا کُتِبَ لَہ مِنْھَا رواہ ابن ماجۃ[1]۔ والحاکم والطبرانی فی الکبیر و البیھقی فی السنن وابوالشیخ فی الثواب عن ابی حمید الساعدی رضی اﷲ تعالٰی عنہ باسنادِ صحیح واللفظ للحاکم۔ |
دنیا کی طلب میں اچھی روش سے عدول نہ کرو کہ جس کے مقدر میں جتنی لکھی ہے ضرور اس کے سامان مہیا پائے گا۔ (اس کو روایت کیا ابن ماجہ،حاکم)طبرانی نے کبیر میں،بیہقی نے سُنن میں اور ابوالشیخ نے ثواب میں صحیح اسناد کے ساتھ ابوحمید ساعدی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اور لفظ حاکم کے ہیں۔ت) |
حدیث ۲۹ و ۳۰:اور فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
یا ایھاالناس اتقوا واجملوا فی الطلب فانّ نفسًا لن تموت حتی تستوفی رزقہا فان ابطأمنہا فاتقوا اﷲ و اجملوا فی الطلب خذوا ماحلّ ودَعُوا ماحرم،رواہ ابن ماجۃ [2] واللفظ لہ والحاکم وقال صحیح علٰی شرطھما وبسنداٰخر صحیح علٰی شرط مسلم [3]وابن حبّان فی صحیحہ کلھم عن جابربن عبداﷲ |
اے لوگو! اﷲ سے ڈرواور طلبِ رزق نیك طور پر کرو کہ کوئی جان دنیا سے نہ جائے گی،جب تك اپنا رزق پورا نہ لے لے،تو اگرروزی میں دیر دیکھو تو خدا سے ڈرو اور رَوش محمود پر تلاش کرو،حلال کرلو ا ور حرام کو چھوڑو۔(اس کو ابن ماجہ نے روایت کیا اور لفظ اُسی کے ہیں،اور حاکم نے روایت کرکے کہا کہ یہ شیخین کی شرط پر صحیح ہے اور ایك دوسری سند کے ساتھ کہا ز کہ مسلم کی شرط پر صحیح ہے،اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں روایت کیا۔سب نے |
[1] المستدرک للحاکم کتاب البیوع لابأس بالغنی لمن اتقی دارالفکر بیروت ۲/ ۳،سنن ابن ماجہ ابواب التجارات باب الاقتصاد فی طلب المعیشۃ الخ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۵۶،السنن الکبرٰی کتاب البیوع باب الاجمال فی طلب الدنیا دارصادربیروت ۵/ ۲۶۴،کنزالعمال عن ابی حمید ساعدی حدیث ۹۲۹۱ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۴/ ۲۰،الترغیب والترہیب الترغیب فی الاقتصاد فی طلب الرزق الخ مصطفٰی البابی مصر ۲/ ۵۳۴
[2] سنن ابن ماجہ ابواب التجارات باب الاقتصاد فی طلب المعیشہ الخ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص ۱۵۶،المستدرک للحاکم کتاب البیوع لابأس بالغنی لمن اتقی الخ دارالفکر بیروت ۲/ ۴
[3] المستدرک للحاکم کتاب البیوع لابأس بالغنی لمن اتقی الخ دارالفکر بیروت ۲/ ۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع