دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

اخرجہ الائمۃ مالك [1]واحمد والبخاری ومسلم وابو داؤد وا لنسائی عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔

اس کی تخریج کی ہےائمہ یعنی مالک،احمد،بخاری، مسلم، ابوداؤد اور نسائی نے ابنِ عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے(ت)

یعنی باآنکہ سب کچھ تقدیر سے ہے پھر آدمی خشك جنگل چھوڑ کر ہرا بھرا چرائی کے لیے اختیار کرتا ہے،اس سے تقدیر الٰہی سے بچنا لازم نہیں آتا،یونہی ہمارا اُس زمین میں نہ جانا جس میں وبا پھیلی ہے یہ بھی تقدیر سے فرار نہیں۔پس ثابت ہوا کہ تدبیر ہر گز منافی تو کل نہیں،بلکہ اصلاحِ نیت کے ساتھ عین توکل ہے۔ہاں یہ بے شك ممنوع و مذموم ہے کہ آدم ہمہ تن تدبیر میں منہمك ہوجائے اور اس کی درستی میں جاوبیجا و نیك و بد و حلال و حرام کا خیال نہ رکھے۔یہ بات بیشك اُسی سے صادر ہوگی جو تقدیر کو بھول کر تدبیر پر اعتماد کر بیٹھا،شیطان اُسے ابھارتا ہے کہ اگر یہ بن پڑی جب تو کار برآری ہے ورنہ مایوسی و ناکامی،ناچار سب این وآں سے غافل ہو کر اس کی تحصیل میں لہو پانی ایك کردیتا ہے،اور ذلت و خواری،خوشامد و چاپلوسی،مکرو دغا بازی جس طرح بن پڑے اس کی راہ لیتا ہے،حالانکہ اس حرص سے کچھ نہ ہوگا۔ہونا وہی ہے جو قسمت میں لکھا ہے۔اگر یہ علوہمت و صدقِ نیت و پاسِ عزت و لحاظ شریعت ہاتھ سے نہ دیتا رزق کہ اﷲ عزوجل نے اپنے ذمے لیا جب بھی پہنچتا،اس کی طمع نے آپ اس کے پاؤں میں تیشہ مارا اور حرص و گناہ کی شامت نے " خَسِرَ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃَ ؕ "[2]۔(دنیا و آخرت دونوں کے اندر گھاٹے میں رہا۔ ت)کا مصداق بنایا،اور اگر بالفرض آبروکھو کر گناہ گار ہو کر دوپیسہ پائے بھی تو ایسے مال پر ہزار تف  ؎

بئس المطاعم حین الذل تکسبہا                                            القدر منتصب والقدر مخفوض [3]

(بُری خوراك وہ جسے ذلت کی حالت میں حاصل کرو قسمت بُلند بھی ہے اور قسمت پست بھی۔(ت)

حدیث ۲۸:اسی لیے حضور سید المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں: 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الطب باب مایذکر فی الطاعون قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۸۵۳،صحیح مسلم کتاب السلام باب الطاعون والطیرۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۲۲۹،مؤطا الامام مالک کتاب الجامع باب ماجاء فی الطاعون میر محمد کتب خانہ کراچی ص ۶۹۹ و ۷۰۰

[2] القرآن الکریم ۲۲/ ۱۱

[3]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن