30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
حُلوۃ فمن اصابہ بحقّہ بُورك لہ فیہ،الحدیث قال الترمذی حسن صحیح۔[1]قلت واصلہ عن خولۃ عند البخاری مختصرًا۔ |
دکھائی دیتا ہے،چنانچہ جو اُسے حق جگہ پر پہنچائے اس کے لیے اس میں برکت دی جاتی ہے،الحدیث۔ترمذی نے کہا یہ حسن صحیح ہے،میں کہتا ہوں اس کی اصل بخاری کے نزدیك خولہ سے ہے۔اختصار۔ت) |
حدیث ۲۱:اور مذکور کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
ان من الذنوب ذنوبا لایکفر ھا الصّلوۃ ولا الصیام ولا الحج ولا العمرۃ،یکفرھا الھموم فی طلب المعیشۃ، رواہ ابن عساکر وابو نعیم۔[2] فی الحلیہ عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
کچھ گناہ ایسے ہیں جن کا کفارہ نہ نماز ہو نہ روزے نہ حج نہ عمرہ، ان کا کفارہ وہ پریشانیاں ہوتی ہیں جو آدمی کو تلاشِ معاشِ حلال میں پہنچتی ہیں۔(اس کو روایت کیا ابن عساکر نے اور ابونعیم نے حلیہ میں ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے۔ت) |
حدیث ۲۲:صحابہ رضوان اﷲ تعالٰی علیہم نے ایك شخص کو دیکھا کہ تیز و چُست کسی کام کو جارہا ہے عرض کی:یارسول اﷲ ! کیا خوب ہوتا اگر اس کی یہ تیزی و چستی خدا کی راہ میں ہوتی،حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
ان کان خرج یسعٰی علٰی نفسہ یعفہافہو فی سبیل اﷲ،وان کان خرج یسعٰی علٰی ولدہ صغارا فہو فی سبیل اﷲ۔وان کان خرج یسعٰی علی ابوین شیخین کبیرین فھوفی سبیل اﷲ،وان کان خرج یسعٰی ریاءً ومفاخرۃ فہوفی سبیل الشیطان،رواہ الطبرانی [3]عن کعب بن عجرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ و |
اگر یہ شخص اپنے لئے کمائی کو نکلا ہے کہ سوال وغیرہ کی ذلت سے بچے تو اس کی یہ کوشش اﷲ ہی کی راہ میں ہے،اور اگر اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے خیال سے نکلا ہے جب بھی خدا کی راہ میں ہے اور اگراپنے بوڑھے ماں باپ کے لیے نکلا ہے جب بھی خدا کی راہ میں ہے،ہاں اگر ریاء وتفاخر کے لیے نکلا ہے تو شیطان کی راہ میں ہے۔(اس کو طبرانی نے کعب بن عجرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا اور اس کے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع