30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ومثل ابی القاسم الاصبہانی عن ابن عباس و ابن عساکر عنہ وعن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہم۔ |
سے اور مثل ابوالقاسم اصبہانی نے ابن عباس سے،اور ابن عساکر نے ابن عباس اور انس سے،اﷲ تعالٰی ان سب پرراضی ہو۔ت) |
حدیث ۱۸:اور فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
طوبٰی لمن طاب کسبہ،الحدیث،اخرجہ البخاری فی التاریخ والطبرانی فی الکبیر[1] والبیھقی فی السنن و البغوی و الباوردی وابناء قانع و شاہین ومندۃ کلھم عن رکب المصری رضی اﷲ تعالٰی عنہ فی حدیث طویل قال ابن عبدالبر حدیث حسن قلت ای لغیرہ۔ |
پاك کمائی والے کے لیے جنت ہے(اس کی تخریج کی بخاری نے تاریخ میں،طبرانی نے کبیر میں،بیہیقی نے سنن میں اور بغوی و باوردی اور قانع،شاہین و مندہ کے بیٹوں نے رُکب مصری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ایك طویل حدیث میں اس کو روایت کیا،ابن عبدالبر نے کہا یہ حدیث حسن ہے،میں کہتا ہوں یعنی حسن لغیرہ ہے۔ت) |
حدیث ۱۹و۲۰:ایك حدیث میں آیا حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
الدنیا حُلوۃ خضرۃ،من اکتسب منہا مالًا فی حِلّہ و انفقہ فی حقّہ اثابہ اﷲ علیہ واوردہ جنّتہ الحدیث، اخرجہ البیہقی فی الشعب [2]عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما قلت والمتن عندالترمذی عن خولۃ بنت قیس امراء ۃ سیّدنا حمزۃ بن عبدالمطلب رضی اﷲ تعالٰی عنہم بلفظ ان ھٰذاالمال خضرۃ |
دنیا دیکھنے میں ہری،چکھنے میں میٹھی ہے یعنی بظاہر بہت خوشنما و خوش ذائقہ معلوم ہوتی ہے جو اسے حلال وجہ سے کمائے اور حق جگہ پر اٹھائے اﷲ تعالٰی اسے ثواب دے اور اپنی جنت میں لے جائے(اس کی تخریج کی بیہقی نے شعب میں ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے،میں کہتا ہوں اور متن ترمذی کے نزدیك خولہ بنت قیس زوجہ سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے ان لفظوں کے ساتھ ہے کہ یہ مال سبزو میٹھا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع