30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث ۱۰ تا ۱۳:کسی نے عرض کیا:یارسول اﷲ !اَیُّ الکسبِ افضل ؟ سب سے بہتر کسب کون سا ہے ؟ فرمایا:عمل الرجل بیدہ وکل بیع مبرور۔اپنے ہاتھ کی مزدوری اور ہر مقبول تجارت کہ مفاسد شرعیہ سے خالی ہو۔
|
اخرجہ الطبرانی[1]۔ فی الاوسط والکبیر بسند الثقات عن عبد اﷲ بن عمر،وھو فی الکبیر واحمد والبزار عن ابی بردۃ بن خیار،وایضًا ھٰذان عن رافع بن خدیج،والبیھقی عن سعید بن عمیر مرسلًا والحاکم عن امیر المومنین عمر الفاروق رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین۔ |
اس کی تخریج کی سند ثقات کے ساتھ طبرانی نے اوسط وکبیر میں سیدنا عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے،اور طبرانی نے ہی کبیر میں اور احمد و بزار نے ابوبردہ بن خیار سے،نیز ان دونوں نے رافع بن خدیج سے اور بیہقی نے سعید بن عمیر سے مرسلًا اور حاکم نے اُسی سے بحوالہ امیرالمومنین عمر فاروق روایت کیا رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین(ت) |
حدیث ۱۴:اور وارد کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
ان اﷲ یحب المومن المحترف۔اخرجہ الطبرانی فی الکبیر[2]۔ والبیہقی فی الشعب وسیدی محمد الترمذی فی النوادرعن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ |
بے شك اﷲ تعالٰی مسلمان پیشہ ور کو دوست رکھتا ہے۔ (طبرانی نے کبیر،بیہقی نے شعب اور سید محمد ترمذی نے نوادر میں ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے اس کی تخریج کی۔ت) |
حدیث ۱۵،۱۷:اور مروی کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
من امسٰی کالّا من عمل یدہ امسٰی مغفورالہ اخرجہ الطبرانی۔[3]فی الاوسط عن ام المومنین الصدیقۃ |
جسے مزدوری سے تھك کر شام آئے اس کی وہ شام شامِ مغفرت ہو۔اس کی تخریج کی طبرانی نے اوسط میں ام المومنین سیدہ صدیقہ |
[1] الترغیب والترہیب کتاب البیوع الترغیب فی الاکتساب بالبیع مصطفٰی البابی مصر ۲/ ۵۲۳الدرالمنثور تحت آیۃ ۲/ ۲۶۸ منشورات مکتبہ آیۃ العظمی قم ایران ۱/۳۶۵،شعب الایمان حدیث ۱۲۲۵ دارالکتب العلمیہ بیروت ۲/ ۸۴
[2] شعب الایمان حدیث ۱۲۳۷ دارالکتب العلمیہ بیروت ۲/ ۸۸
[3] المعجم الاوسط حدیث ۷۵۱۶ مکتبۃ المعارف ریاض ۸/ ۲۵۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع