30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
تعالٰی عنہ سے اس کی تخریج فرمائی(ت)۔ |
(حدیث ۷):اور فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
طَلَبُ الْحَلَال وَاجب عَلٰی کُلِّ مُسْلِمٍ اخرجہ الدیلمی [1] بسندٍ حسنٍ عن انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
طلبِ حلال ہر مسلمان پر واجب ہے(دیلمی نے سندِ حسن کے ساتھ حضرت انس بن مالك رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اس کی تخریج کی۔ت) |
حدیث ۸:اسی لیے احادیث میں حلال معاش کی طلب و تلاش کی بہت فضیلتیں وارد۔
مسند احمد وصحیح بخاری میں ہے حضور پُرنور سید الکونین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
مااکل احد طعاما قط خیرًا من ان یاکل من عمل یدہ و ان نبی اﷲ داؤد کان یا کل من عمل یدہ،و اخرجاہ عن مقدام [2]بن معدیکرب رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
کبھی کسی شخص نے کوئی کھانا اپنے ہاتھ کی کمائی سے بہتر نہ کھایا اور بے شك نبی اﷲ داؤد علیہ الصلوۃ والسلام اپنی دستکاری کی اُجرت سے کھاتے(ان دونوں نے مقدام بن معدیکرب رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اس کی تخریج کی۔ت) |
حدیث ۹:اور فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
ان اطیب ما اکلتم من کسبکم اخرجہ البخاری فی التاریخ[3]والدارمی وابوداؤد والترمذی والنسائی عن ام المؤمنین الصدیقۃ بسندٍ صحیح۔ |
سب سے زیادہ پاکیزہ کھانا وہ ہے جو اپنی کمائی سے کھاؤ۔(امام بخاری نے تاریخ،دارمی،ترمذی اور نسائی نے سندِ صحیح کے ساتھ ام المومنین سیدّہ عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے اس کی تخریج کی۔ت) |
[1] کنزالعمال برمز فرعن انس حدیث ۹۲۰۴ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۴/ ۵
[2] صحیح البخاری کتاب البیوع باب کسب الرجل وعملہ بیدہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۲۷۸،مسند احمد بن حنبل حدیث المقدام بن معدیکرب المکتب الاسلامی بیروت ۴/ ۱۳۱ و ۱۳۲
[3] جامع الترمذی ابواب الاحکام باب ماجاء ان الوالدیا خذ من مال ولدہ امین کمپنی دہلی ۱/ ۱۶۲،سُنن ابی داؤد کتاب البیوع باب الرجل یاکل من مال ولدہ آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۱۴۱،التاریخ الکبیر ترجمہ ۱۳۰۱ دارالبازمکۃ المکرمۃ ۱/ ۴۰۷،سُنن الدارمی کتاب البیوع حدیث ۲۵۴۰ نشرالسنۃ ملتان ۲/ ۱۶۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع