دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

لم یضع داء اِلاّ وضع لہ دواء غیر داءٍ واحد الھرم، اخرجہ احمد وابو داؤد[1]والترمذی والنسائی وابن ماجۃ وابن حبان والحاکم عن اسامۃ بن شریك رضی اﷲ تعالٰی عنہ بسند صحیح۔

ایسی نہ رکھی جس کی دوا نہ بنائی ہو مگر ایك مرض یعنی بڑھاپا، (ا س کو احمد،ابوداؤد،ترمذی نسائی،ابن ماجہ،ابن حبان اور حاکم نے اسامہ بن شریك رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے سند صحیح کے ساتھ روایت کیا۔ت)

اور خود حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا استعمالِ دوا فرمانا اور امُت مرحومہ کو صدہا امراض کے علاج بتانا بکثرت احادیث میں مذکور،اور طبِّ نبوی و سِیرَ وغیرہما فنون حدیثیہ میں مسطور(لکھاہوا)اور تدبیر کی بہت صورتیں فرض قطعی ہیں،جیسے فرائض کا بجالانا،محرمات سے بچنا،بقدر سدرمق(جان بچانے کی مقدار)کھانا کھانا،پانی پینا،یہاں تك کہ اس کے لیے بحالتِ مخمصہ(جان لیوا بھوک)شراب و مردار کی اجازت دی گئی۔

(حدیث ۶):اسی طرح جان بچانے کی کل تدبیریں اور حلال معاش کی سعی و تلاش جس میں اپنے اور اپنے متعلقین کے تن پیٹ کی پرورش ہو۔حدیث میں ہے حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

طَلَبُ کَسْبِ الْحَلَالِ فَرِیْضَۃ بَعْدَ الفریضۃِ اخرجہ الطبرانی فی الکبیر[2] والبیھقی فی شعب الایمان و الدیلمی فی مسند الفردوس عن ابن مسعود

آدمی پر فرض کے بعد دوسرا فرض یہ ہے کہ کسبِ حلال کی تلاش کرے(طبرانی نے کبیر میں،بیہقی نے شعب الایمان میں اور دیلمی نے مسندِ فردوس میں سیدنا ابن مسعود رضی اﷲ

 


 

 



[1] جامع الترمذی ابواب الطب باب ماجاء فی الدداء والحث علیہ امین کمپنی دہلی ۲/ ۲۵،سنن ابی داؤد کتاب الطب باب الرجل یتداوی آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۱۸۳،سنن ابن ماجہ ابواب الطب باب ما انزل اﷲ داء الا انزل لہ شفاء ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۵۳،مسنداحمد بن حنبل حدیث اُسامۃ بن شریک المکتب الاسلامی بیروت ۴/ ۲۷۸،موارد الظمآن کتاب الطب حدیث ۱۳۹۵ المطبعۃ السلفیۃ ص ۳۳۹

[2] شعب الایمان حدیث ۸۷۴۱ دارالمعرفۃ بیروت ۶/ ۴۲۰،الفردوس بماثور الخطاب حدیث ۳۹۱۸ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۲/ ۴۴۱، کنزالعمال برمزطب،ق حدیث ۹۲۳۱ مؤسسۃ الرسالۃبیروت ۴/ ۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن