30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
لَایَرُدُّ القَضَاء اِلَّا الدُّعَاءُ،رواہ الترمذی و ابن ماجہ[1] ۔ والحاکم بسند حسن عن سلمان الفارسی رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
(تقدیر کسی چیز سے نہیں ٹلتی مگر دعا سے(یعنی قضا معلق) (اس کو ترمذی ابن ماجہ اور حاکم نے سند حسن کے ساتھ سلمان فارسی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
(حدیث ۴):دوسری حدیث میں ہے سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لایغنی حذر من قدر،والدعاء ینفع مما نزل ومما لم ینزل ان البلاء ینزل فیتلقاہ الدّعاء فیعتلجان الٰی یوم القیمۃ رواہ الحاکم [2] والبزار والطبرانی فی الاوسط عن ام المومنین الصدیقۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہا قال الحاکم صحیح الاسناد وکذا قال[3]۔ |
تقدیر کے آگے احتیاط کی کچھ نہیں چلتی،اور دعا اس بلا سے جو اتر آئی اور جو ابھی نہیں اتری دونوں سے نفع دیتی ہے،اور بے شك بلا اترتی ہے دعا ا س سے جا ملتی ہے دونوں قیامت تك کشتی لڑتی رہتی ہیں،یعنی بلا کتنا ہی اترنا چاہے دعا اسے اترنے نہیں دیتی۔(اس کو حاکم،بزار اور طبرانی نے اوسط میں ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے روایت کیا۔حاکم نے کہا اس کا اسناد صحیح ہے اور یونہی ہے کہا۔(ت) |
جسے دعا کے بارے میں احادیث مجملہ و مفصلہ و کلیہ و جزئیہ دیکھنا ہوں وہ کتاب الترغیب و حصن و عدہ و صلاح وغیرہا تصانیف علماء کی طرف رجوع کرے۔
(حدیث ۵)اور ارشاد فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
تداووا عباد اﷲ فان اﷲ |
خدا کے بندو ! دوا کرو کہ اﷲ تعالٰی نے کوئی بیماری |
[1] جامع الترمذی ابواب القدر باب ماجاء لایرد القدر الاّ الدعاء امین کمپنی دہلی ۲/ ۳۶،سنن ابن ماجہ باب فی القدر ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص ۱۰،المستدرک للحاکم کتاب الدعا لایردالقدر الا الدعا دارالفکربیروت ۱/ ۴۹۳
[2] المستدرک اللحاکم کتاب الدعاء ینفع الخ دارالفکر بیروت ۱/ ۴۹۲،المعجم الاوسط حدیث ۲۵۱۹ مکتبۃ المعارف ریاض ۳/ ۲۴۲
[3] ا لمستدرک للحاکم کتاب الدعا الدعاء ینفع الخ دارالفکربیروت ۱/ ۴۹۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع