دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

العمل(زادفی روایۃ فمن کان من اھل السعادۃ فسیصیر الٰی عمل اھل السعادۃ ومن کان من اھل الشقاء فسیصیر الٰی عمل اھل الشقاوۃ)قال اعملوا فکل میسر لما خلق لہ امّا من کان من اھل السعادۃ فییسر لعمل اھل السعادۃ واما من کان من اھل الشقاء فییسرلعمل الشقاوۃ ثمّ قراء فاما من اعطٰی واتقٰی وصدّق بالحسنّٰی الایۃ[1]۔

(ایك روایت میں یہ زائد ہے کہ جو اہلِ سعادت میں سے ہے وہ عنقریب اہل سعادت کے عمل کی طرف اور جو اہل شقاوت میں سے ہے وہ عنقریب اہلِ شقاوت کے عمل کی طرف راغب ہوگا)آپ نے فرمایا:عمل کرتے رہو ہر کسی کو وہی میسر ہوگا جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا،جو اہلِ سعادت میں سے ہوگا اس کو اہلِ سعادت کا عمل اور جو اہل شقاوت میں سے ہوگا اس کو اہلِ شقاوت کا عمل میسر ہوگا۔پھر آپ نے یہ آیت کریمہ تلاوت فرمائی تو وہ جس نے دیا اور پرہیزگاری کی اور سب سے اچھی چیز کو سچ مانا(ت)

یہاں سے ظاہر ہوا کہ اگر تدبیر مطلقًا مہمل(بے کار)ہو تو دین و شرائع(قوانین شرع)وانزالِ کتب(کتابیں اتارنا)وارسال رُسُل(رسولوں کو بھیجنا)و اِتیانِ فرائض(فرائض کا کرنا)و اجتناب محرمات(حرام کاموں سے بچنا)معاذ اﷲ ! سب لغو و فضول و عبث ٹھہریں۔آدمی کی رسی کاٹ کر بجار(آزاد چھوٹا ہوا سانڈ)کردیں۔دین و دنیا سب یکبارگی برہم ہوجائیں۔ولاحول ولا قوۃ الا باﷲ العلی العظیم(نہ گناہ سے بچنے کی طاقت ہے اور نہ ہی نیکی کرنے کی قوت مگر بُلندی و عظمت والے خدا کی طرف سے، ت)

نہیں نہیں بلکہ تدبیر بے شك مستحسن ہے،اور اُس کی بہت صورتیں مندوب و مسنون ہیں،جیسے دُعا و دَوا۔

حدیث ۳:دُعا کی حدیثیں تو خود متواتر ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ حضور نے یہ ارشاد فرمایا صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب القدر باب قولہ تعالٰی وکان امراﷲ قدراً مقدوراً قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۹۷۷،صحیح مسلم کتاب القدر باب کیفیۃ خلق الادمی فی بطن امہ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۳۳۳،مسند احمد بن حنبل عن علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۱/ ۱۴۰،سنن ابن ماجہ باب فی القدر ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص ۹،مشکوۃ المصابیح باب الایمان بالقدر الفصل الاول اصح المطابع کراچی ص ۲۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن