دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

اسْمُ اللہِ کَثِیۡرًا ؕ"[1]۔

لیا جاتا ہے۔(ت)

دیکھو صاف ارشاد فرمایا جاتا ہے کہ جہاد اسی لیے مقرر ہوا کہ فتنے فرو ہوں اور دین حق پھیلے۔اگر یہ نہ ہوتا تو زمین تباہ ہوجاتی اور مسجدیں اور عبادت خانے ڈھائے جاتے۔(۱۰)وقال تعالٰی(اور اﷲ تعالٰی نے فرمایا۔ت)

" اِلَّا تَفْعَلُوۡہُ تَکُنۡ فِتْنَۃٌ فِی الۡاَرْضِ وَفَسٰدٌ کَبِیۡرٌ ﴿ؕ۷۳"[2]۔

ایسا نہ کرو گے تو زمین میں فتنہ اور بڑا فساد ہوگا۔(ت)

فتنہ کفر کی قوت،اور فساد کبیر ضعف اسلام۔

(۱۱)وقال تعالٰی(اور اﷲ تعالٰی نے فرمایا۔ت)

" وَلَکُمْ فِی الْقِصَاصِ حَیٰوۃٌ یّٰۤاُولِی الۡاَلْبٰبِ لَعَلَّکُمْ تَتَّقُوۡنَ﴿۱۷۹"[3]۔

اور خون کا بدلہ لینے میں تمہاری زندگی ہے اے عقلمند و کہ تم کہیں بچو۔ت)

یعنی خون کے بدلے خون لو گے تو مفسدوں کے ہاتھ رکیں گے اور بے گناہوں کی جانیں بچیں گی،اور اسی لیے حد جاری کرتے وقت حکم ہوا کہ مسلمان جمع ہو کر دیکھیں تاکہ موجبِ عبرت ہو۔(۱۲)قال تعالٰی(اﷲ تعالٰی نے فرمایا ت)

" وَ لْیَشْہَدْ عَذَابَہُمَا طَآئِفَۃٌ مِّنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ ﴿۲"[4]۔

اور چاہیے کہ ان کی سزا کے وقت مسلمانوں کا ایك گروہ حاضر ہو۔(ت)

بلکہ اور ترقی کیجئے تو نماز،روزہ،حج،زکوۃ وغیرہا تمام اعمالِ دینیہ خود ایك تدبیر،اور رضائے الٰہی و ثواب نامتناہی ملنے اور عذاب و غضب سے نجات پانے کے اسباب ہیں۔(۱۳)قال تعالٰی(اﷲ تعالٰی نے فرمایا۔ت)

" وَ مَنْ اَرَادَ الۡاٰخِرَۃَ وَسَعٰی لَہَا سَعْیَہَا وَ ہُوَ مُؤْمِنٌ فَاُولٰٓئِکَ کَانَ سَعْیُہُمۡ مَّشْکُوۡرًا ﴿۱۹"[5]۔

اور جو آخرت چاہے اور اس کی سی کوشش کرے اور ہو ایمان والا،تو انہیں کی کوشش ٹھکانے لگی۔(ت)

اگرچہ ازل میں ٹھہر چکا کہ:

 



[1] القرآن الکریم ۲۲/ ۴۰

[2] القرآن الکریم ۸/ ۷۳

[3] القرآن الکریم ۲/ ۱۷۹

[4] القرآن الکریم ۲۴/ ۲

[5] القرآن الکریم ۱۷/ ۱۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن