30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
رواہ الائمۃ احمد فی المسند وابوبکر بن ابی شیبۃ و اللفظ لہ فی المصنف و البخاری فی الادب المفرد و الترمذی فی الجامع و ابن ماجۃ فی السنن والحاکم فی المستدرك عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
فرمائے گا،(اس کوائمہ نے روایت کیا احمد نے مسند میں، ابو بکر بن ابی شیبہ نے مصنف میں اور لفظ اسی کے ہیں، بخاری نے ادب المفرد میں ترمذی نے جامع میں،ابن ماجہ نے سنن میں اور حاکم نے مستدرك میں ابوہریرہ سے۔اﷲ تعالٰی ان پر راضی ہو۔ت) |
بلکہ خلافت و سلطنت و قضاو جہاد وحدود قصاص وغیرہا یہ تمام امور شرعیہ عین تدبیر ہیں کہ انتظام عالم و ترویج دین و دفع مفسدین کے لیے اس عالم اسباب میں مقرر ہوئے۔
(۶)وقال تعالٰی(اﷲ تعالٰی نے فرمایا۔ت)
|
" اَطِیۡعُوا اللہَ وَاَطِیۡعُوا الرَّسُوۡلَ وَ اُولِی الۡاَمْرِ مِنۡکُمْ ۚ "[1]۔ |
حکم مانو اﷲ کا اور حکم مانو رسول کا اور انکا جو تم میں حکومت والے ہیں۔ت) |
(۷)وقال تعالٰی(اور اﷲ تعالٰی نے فرمایا۔(ت)
|
" وَقٰتِلُوۡہُمْ حَتّٰی لَا تَکُوۡنَ فِتْنَۃٌ وَّ یَکُوۡنَ الدِّیۡنُ کُلُّہٗ لِلہِ ۚ"[2]۔ |
اور اُن سے لڑو یہاں تك کہ کوئی فساد باقی نہ رہی اور سارا دین اﷲ کا ہوجائے۔(ت) |
(۸)و قال تعالٰی(اﷲ تعالٰی نے فرمایا۔ت)
|
" وَلَوْلَا دَفْعُ اللہِ النَّاسَ بَعْضَہُمْ بِبَعْضٍ ۙ لَّفَسَدَتِ الۡاَرْضُ وَلٰکِنَّ اللہَ ذُوۡ فَضْلٍ عَلَی الْعٰلَمِیۡنَ﴿۲۵۱﴾"[3]۔ |
اور اگر اﷲ لوگوں میں بعض سے بعض کو دفع نہ کرے تو ضرور زمین تباہ ہوجائے مگر اﷲ سارے جہان پر فضل کرنے والا ہے۔(ت) |
(۹)وقال تعالٰی(اﷲ تعالٰی نے فرمایا۔ت)
|
" وَلَوْلَا دَفْعُ اللہِ النَّاسَ بَعْضَہُمۡ بِبَعْضٍ لَّہُدِّمَتْ صَوٰمِعُ وَ بِیَعٌ وَّصَلَوٰتٌ وَّ مَسٰجِدُ یُذْکَرُ فِیۡہَا |
اور اﷲ اگر آدمیوں میں ایك کو دوسرے سے دفع نہ فرماتا تو ضرور ڈھادی جاتیں خانقا ہیں اور گرجے اور کلیسے اور مسجدیں جن میں اﷲ کا بکثرت نام |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع