دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

اِنۡ شَآءَ اللہُ مِنَ الصّٰلِحِیۡنَ ﴿۲۷﴾ قَالَ ذٰلِکَ بَیۡنِیۡ وَ بَیۡنَکَ ؕ اَیَّمَا الْاَجَلَیۡنِ قَضَیۡتُ فَلَا عُدْوٰنَ عَلَیَّ ؕ وَاللہُ عَلٰی مَا نَقُوۡلُ وَکِیۡلٌ ﴿۲۸﴾٪ فَلَمَّا قَضٰی مُوۡسَی الْاَجَلَ وَسَارَ بِاَہۡلِہٖۤ"الایۃ[1]۔

نہیں چاہتا قریب ہے اِن شاء اﷲ تم مجھے نیکوں میں پاؤ گے۔ موسٰی نے کہا یہ میرے اور آپ کے درمیان اقرار ہوچکا میں ان دونوں میں جو میعاد پوری کردوں تو مجھ پر کوئی مطالبہ نہیں اور ہمارے اس کہے پر اﷲ کا ذمہ ہے پھر جب موسی نے اپنی میعاد پوری کردی اور اپنی بیوی کو لے کر چلا۔(ت)

خود حضور پُرنور سید المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حضرت امّ المومنین خدیجہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کا مال بطور مضاربت لے کر شام کو تشریف فرماہوئے۔حضر ت امیر المومنین عثمان غنی و حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اﷲ تعالٰی عنہما بڑے نامی گرامی تاجر تھے۔حضرت امام اعظم قدس سرہ الاکرم بزاری کرتے،بلکہ ولید منکر تدبیر خود کیا تدبیر سے خالی ہوگا ہم نے فرض کیا کہ وہ زراعتِ تجارت،نوکری حرفت کچھ نہ کرتا ہو آخر اپنے لیے کھانا پکاتا یا پکواتا ہوگا۔آٹا پیسنا،گوندھنا،پکانا یہ کیا تدبیر نہیں؟ یہ بھی جانے دیجئے اگر بغیر اس کے سوال یا اشارہ و ایما کے خود بخود پکی پکائی اسے مل جاتی ہو،تاہم نوالہ بنانا،منہ تك لانا،چبانا نگلنا یہ بھی تدبیر،تدبیر کو معطل کرے تو اس سے بھی باز آئے کہ تقدیرالہٰی میں زندگی لکھی ہے بے کھائے جئے گا یا قدرتِ الٰہی سے پیٹ بھر جائے گا یا خود بخود کھانا معدے میں چلا جائے گا۔ورنہ ان باتوں سے بھی کچھ حاصل نہ ہوگا۔کہ مذہب اہلسنت میں نہ پانی پیاس بجھاتا ہے۔نہ کھانا بھوك کھوتا ہے۔بلکہ یہ سب اسباب عادیہ میں ہیں جن سے اﷲ تعالٰی نے مسببات کو مربوط فرمایا اور اپنی عادت جاریہ ك مطابق ان کے بعد سیری و سیرابی فرماتا ہے۔وہ نہ چاہے تو گھڑے چڑھائے،دھڑیوں کھا جائے۔ عـــــہ۱ کچھ مفید نہ ہوگا۔آخر مرضِ استسقاء وجوع البقر عــــــہ۲ میں کیا ہوتا ہے۔وہی کھانا،پانی جو پہلے سیر و سیراب کرتا تھا اب کیوں محض بے کار ہوجاتا ہے۔اوراگر وہ چاہے تو بے کھائے پئے بھوك پیاس پاس نہ آئے،جیسے زمانہ دجال میں اہل ایمان کی پرورش فرمائے گا۔اور ملائکہ کا بے آب و غذا زندگی کرنا کسے نہیں معلوم۔مگر یہ انسان میں خَرقِ عادت ہے جس پر

عــــــہ۱:دھڑی:دس سیر یا پانچ سیر کا وزن ۱۲ مصباحی ۔

عــــــہ۲:جوع البقر:اس بیماری میں کتنا بھی کھائے بھوك نہیں جاتی جس طرح استسقاء میں جس قدر بھی پئے پیاس نہیں جاتی۔ م


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۸/ ۲۷تا۲۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن