دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

مگر تدبیر زنہار معطل نہیں۔دنیا عالمِ اسباب ہے۔رب جل مجدہ نے اپنی حکمت بالغہ کے مطابق اس میں مسببات کو اسباب سے ربط دیا۔اور سنتِ الہیہ جاری ہوئی کہ سبب کے بعد مسبب پیدا ہو۔

جس طرح تقدیر کو بھول کر تدبیر پرپھولنا کفار کی خصلت ہے یونہی تدبیر کو محض عبث و مطر ود وفضول و مردود بتانا کسی کھلے گمراہ یا سچے مجنون کا کام ہے جس کی رو سے صدہا آیات و احادیث سے اعراض اور انبیاء و صحابہ وائمہ و اولیاء سب پر طعن و اعتراض لازم آتا ہے۔حضرات مرسلین صلوات اﷲ تعالٰی و سلامہ علیہم اجمعین(اﷲ کے درود و سلام ہوں ان سب پر)سے زیادہ کس کا توکل اور ان سے بڑھ کر تقدیر الہٰی پر کس کا ایمان۔پھر وہ بھی ہمیشہ تدبیر فرماتے اوراس کی راہیں بتاتے اور خود کسب حلال میں سعی کرکے رزقِ طیب کھاتے۔

(۱)داؤد علیہ السلام زر ہیں بناتے۔قال اﷲ تعالٰی(اﷲ تعالٰی نے فرمایا۔ت)

"وَ عَلَّمْنٰہُ صَنْعَۃَ لَبُوۡسٍ لَّکُمْ لِتُحْصِنَکُمۡ مِّنۡۢ بَاۡسِکُمْ ۚ فَہَلْ اَنۡتُمْ شٰکِرُوۡنَ ﴿۸۰"[1]۔

اور ہم نے اُسے تمہارا ایك پہناوا بنانا سکھایا کہ تمہیں تمہاری آنچ سے بچائے،تو کیا تم شکر کرو گے۔ت)

(۲)وقال تعالٰی(اور اﷲ تعالٰی نے فرمایا۔ت)

"وَ اَلَنَّا لَہُ الْحَدِیۡدَ ﴿ۙ۱۰﴾ اَنِ اعْمَلْ سٰبِغٰتٍ وَّ قَدِّرْ فِی السَّرْدِ وَ اعْمَلُوۡا صٰلِحًا ؕ اِنِّیۡ بِمَا تَعْمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ ﴿۱۱"[2]۔

اور ہم نے اس کے لیے لوہا نرم کیا کہ وسیع زرہیں بنا اور بنانے میں اندازے کا لحاظ رکھ اور تم سب نیکی کرو بے شك میں تمہارے کام دیکھ رہا ہوں(ت)

(۳)موسٰی علیہ السلام نے دس برس شعیب علیہ الصلوۃ والسلام کی بکریاں اجرت پر چرائیں۔قال تعالٰی(اﷲ تعالٰی نے فرمایا۔ت)

"قَالَ اِنِّیۡۤ اُرِیۡدُ اَنْ اُنۡکِحَکَ اِحْدَی ابْنَتَیَّ ہٰتَیۡنِ عَلٰۤی اَنۡ تَاۡجُرَنِیۡ ثَمٰنِیَ حِجَجٍ ۚ فَاِنْ اَتْمَمْتَ عَشْرًا فَمِنْ عِنۡدِکَ ۚ وَمَاۤ اُرِیۡدُ اَنْ اَشُقَّ عَلَیۡکَ ؕ سَتَجِدُنِیۡۤ

کہا میں چاہتا ہوں کہ اپنی دونوں بیٹیوں میں سے ایك تمہیں بیاہ دوں اس مہر پر کہ تم آٹھ برس میری ملازمت کرو،پھر اگر پورے دس برس کرلو تو تمہاری طرف سے ہے اور تمہیں مشقت میں ڈالنا

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۱/۸۰

[2] القرآن الکریم ۳۴/ ۱۰و ۱۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن