30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نہ لے گا،تمام عالم اس کی ملك ہے،اورمالك سے دربارہ ملك سوال نہیں ہوسکتا۔
ابن عساکر نے حارث ہمدانی سےروایت کی ایك شخص نے آکر امیر المؤمنین مولی علی سے عرض کی:یاامیرالمؤمنین !مجھے مسئلہ تقدیر سے خبر دیجئے۔فرمایا:تاریك راستہ ہے اس میں نہ چل۔عرض کی:یا امیرالمؤمنین !مجھے خبر دیجئے۔فرمایا:گہرا سمندر ہے اور اس میں قدم نہ رکھ،عرض کی:یا امیرالمؤمنین ! فرمایا اﷲ کا راز ہے تجھ پر پوشیدہ ہے اسے نہ کھول،عرض کی:یا امیرالمؤمنین !مجھے خبر دیجئے۔فرمایا:" ان اﷲ خالقك کما شاء او کما شئت " اﷲ نے تجھے جیسا اس نے چاہا بنایا یا جیسا تو نے چاہا؟ عرض کی:جیسا اس نے چاہا:فرمایا:" فیستعملك کما شاء او کما شئت " توتجھ سےکام ویسا لے گا جیسا وہ چاہے یا جیسا تو چاہے ؟عرض کی:جیساوہ چاہے۔فرمایا:" فیبعثك یوم القیٰمۃ کما شاء او کما شئت " تجھے قیامت کے دن جس طرح وہ چاہے گا اٹھائے گا یا جس طرح تو چاہے ؟۔کہا:جس طرح وہ چاہے۔فرمایا:"ایھا السائل تقول لا حول ولا قوۃ الا بمن " اے سائل! تو کہتا ہے کہ نہ طاقت ہے نہ قوت ہے مگر کس کی ذات سے ؟۔ کہا:اﷲ علی عظیم کی ذات سے۔فرمایا تو اس کی تفسیر جانتا ہے ؟۔عرض کی " امیرالمؤمنین کو جو علم اﷲ نے دیا ہے اس سے مجھے تعلیم فرمائیں۔فرمایا:"ان تفسیرھا لا یقدر علی طاعۃ اﷲ ولا یکون قوۃ فی معصیۃ اﷲ فی الامرین جمیعا الا باﷲ " اس کی تفسیر یہ ہے کہ نہ طاعت کی طاقت،نہ معصیت کی قوت دونوں اﷲ ہی کے دیے سے ہیں۔پھر فرمایا:" ایھا السائل الك مع اﷲ مشیۃ او دون اﷲ مشیۃ،فان قلت ان لك دون اﷲ مشیۃ،فقد اکتفیت بھا عن مشیۃ اﷲ وان زعمت ان لك فوق اﷲ مشیۃ فقد ادعیت مع اﷲ شرکا فی مشیتہ "اے سائل:تجھے خدا کے ساتھ اپنے کام کا اختیار ہے یا بے خدا کے ؟ اگر تو کہے کہ بے خدا کے تجھے اختیار حاصل ہے تو تونے ارادہ الہیہ کی کچھ حاجت نہ رکھی،جو چاہے خود اپنے ارادے سےکرلے گا،خدا چاہے یا نہ چاہے،اور یہ سمجھے کہ خدا سےاوپر تجھے اختیار حاصل ہے تو تونے اﷲ کے ارادے میں اپنے شریك ہونے کا دعوی کیا۔پھر فرمایا:ایھا السائل اﷲ یشج ویداوی فمنہ الداء ومنہ الدواء اعقلت عن اﷲ امرہ "۔اے سائل:بیشك اﷲ زخم پہنچاتا ہے اور اﷲ ہی دوادیتاہے تو اسی سےمرض ہے اور اسی سے دوا،کیوں تو نے اب تو اﷲ کا حکم سمجھ لیا ؟۔ا س نے عرض کی:ہاں۔حاضرین سے فرمایا:الاٰن اسلم اخوکم فقوموا فصافحوا " اب تمھارا یہ بھائی مسلمان ہوا،کھڑے ہو اس سے مصافحہ کرو۔پھر فرمایا:لو ان عندی رجلا من القدریۃ لاخذت برقبتہ ثم لا ازال اجرھا حتی اقطعھافانھم یھود ھذہ الامۃ ونصاراھا ومجوسھا" اگر میرے پاس کوئی شخص ہو جو انسان کو اپنے افعال کا خالق
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع