دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

تو میں ضرور کھالیتا،اس احمق سے یہی کہا جائے گا کہ خدا کا ارادہ نہ ہونا تونے کاہے سے جانا ؟ اسی سے کہ تو نہیں کھاتا،تو کھانے کا قصد توکر،دیکھ تو ارادہ الہیہ سے کھانا ہوجائے گا۔ایسی اوندھی مت اسی کوآنی ہے جس پر موت سوار ہے۔غرض مولی علی نے یہ تو اس کا فیصلہ فرمایا کہ جو کچھ ہوتا ہے بے ارادہ الہیہ نہیں ہوسکتا۔

دوسر ی بات کہ جزاوسزا کیوں ہے !۔اس کا یوں فیصلہ ارشاد ہوا،ابن ابی حاتم و اصبہانی و لالکائی وخلعی حضرت امام جعفر صادق وہ اپنے والد ماجد حضرت امام باقر رضی اﷲ تعالٰی عنھما سےروایت کرتے ہیں،

قال قیل لعلی بن ابی طالب ان ھٰھنا رجلا یتکلم فی المشیئۃ فقال لہ علی یا عبداﷲ خلقك اﷲ لما یشاء او لما شئت ؟ قال بل لمایشاء قال فیمرضك اذا شاء أو اذا شئت ؟ قال بل اذا شاء،قال فیمیتك اذا شاء او اذا شئت ؟ قال اذا شاء،قال فیدخلك حیث شاء او حیث شئت ؟ قسال بل حیث یشاء،قال واﷲ لو قلت غیر ذلك لضربت الذی فیہ عیناك بالسیف۔ثم تلا علی:وماتشاؤون الا ان یشاء اﷲ ھو اھل التقوی و اھل المغفرۃ [1]

 

مولی علی سے عرض کی گئی کہ یہاں ایك شخص مشیت میں گفتگو کرتا ہے،مولی علی نے اس سے فرمایا،اےخدا کےبندے ! خدا نے تجھے اس لئے پیدا کیا جس لئے اس نے چاہا یا اس لئے جس لئے تو نے چاہا ؟کہا:جس لئے اس نے چاہا، فرمایا: تجھے جب وہ چاہے بیمارکرتا ہے یا جب تو چاہے ؟ کہا:بلکہ جب وہ چاہے۔فرمایا:تجھے اس وقت وفات دے گا جب وہ چاہے یا جب تو چاہے ؟ کہا جب وہ چاہے۔فرمایا:توتجھے وہاں بھیجے گاجہاں وہ چاہے یا جہاں تو چاہے ؟ کہا:جہاں وہ چاہے،فرمایا: خدا کی قسم تو اس کے سوا کچھ اور کہتا تو یہ جس میں تیری آنکھیں ہیں(یعنی تیراسر)تلوار سےمار دیتا۔پھر مولی علی نے یہ آیت کریمہ تلاوت فرمائی:" اور تم کیا چاہو مگر یہ کہ اﷲ چاہے وہ تقوی کا مستحق اور گناہ عفو فرمانے والا ہے۔"

خلاصہ یہ کہ جو چاہا کیا اور جو چاہے گا کرے،بناتے وقت تجھ سے مشورہ نہ لیا تھا بھیجتے وقت بھی


 

 



[1] الدر المنثور بحوالہ ابن ابی حاتم واللالکائی فی السنۃ الخلفی فی فوائدہ عن علی تحت الآیۃ ۲۲ /۲۳ دار احیاء التراث العربی بیروت ۶ /۱۸و۱۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن