دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

غرض اپنی فہم کو قاصر جانے گانہ کہ اس کی حکمت کو۔پھر رب الارباب،حکیم حقیقی،عالم السر والخفی عزجلالہ کے اسرار میں خوض کرنا اور جو سمجھ میں نہ آئے اس پر معترض ہونا اگر بے دینی نہیں جنون ہے۔اگر جنون نہیں بے دینی ہے،والعیاذ باﷲ رب العالمین۔

 اے عزیز ! کسی بات کو حق جاننے کےلئے اس کی حقیقت جاننی لازم نہیں ہوتی،دنیا جانتی ہے کہ مقناطیس لوہے کو کھینچتا ہے، اور مقناطیسی قوت دیا ہوا لوہاستارہ قطب کی طرف توجہ کرتا ہے۔مگر اس کی حقیقت و کنہ کوئی نہیں بتا سکتا کہ اس خا کی لوہے اور اس افلاکی ستارے میں کہ یہاں سے کروڑوں میل دور ہے باہم کیاالفت ؟ اور کیونکر اسے اس کی جہت کا شعور ہے ؟ اور ایك یہی نہیں عالم میں ہزاروں ایسے عجائب ہیں کہ بڑے بڑے فلاسفہ خاك چھان کر مرگئے اور ان کی کنہ نہ پائی۔پھر اس سے ان باتوں کا انکار نہیں ہوسکتا،آدمی اپنی جان ہی کو بتائے وہ کیا شیئ ہے جسے یہ " میں " کہتا ہے،اور کیا چیز جب نکل جاتی ہے تو یہ مٹی کا ڈھیر بے حس وحرکت رہ جاتاہے۔اﷲ جل جلالہ فرقان حکیم میں فرماتا ہے:

" وَ مَا تَشَآءُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ یَّشَآءَ اللہُ رَبُّ الْعٰلَمِیۡنَ ﴿٪۲۹﴾"[1]۔

تم کیا چاہو،مگر یہ کہ چاہے اﷲ رب سارے جہان کا۔

اور فرماتا ہے:

" ہَلْ مِنْ خٰلِقٍ غَیۡرُ اللہِ"[2]۔

کیا کوئی اور بھی کسی چیز کا خالق ہے سوا اﷲ کے۔

اور فرماتا ہے:

" لَہُمُ الْخِیَرَۃُ ؕ "[3]۔

اختیا ر خاص اسی کو ہے۔

اور فرماتا ہے:

" اَلَا لَہُ الْخَلْقُ وَالۡاَمْرُ ؕ تَبٰرَکَ اللہُ رَبُّ الْعٰلَمِیۡنَ ﴿۵۴﴾"[4]۔

سنتےہو پیداکرنا اور حکم دینا اسی کے لیے ہے بڑی برکت والا ہے  اﷲ مالك سارے جہان کا۔

یہ آیات کریمہ صاف ارشاد فرمارہی ہیں کہ پید ا کرنا،عدم سے وجود میں لانا خاص اسی کا کام ہے،دوسرے کو اس میں اصلًا (بالکل)شرکت نہیں،نیز اصل اختیار اسی کا ہے،نیز بے اس کی مشیت کے

 



[1] القرآن الکریم ۸۱/۲۹

[2] القرآن الکریم ۳۵/۳

[3] القرآن الکریم ۲۸/ ۶۸ و۳۳ / ۳۶

[4] القرآن الکریم ۷/ ۵۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن