دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

 

من علماء الملئکۃ:امض لما امرت بہ،فانا جھدنا ان نعلم ھذا فلم نعلمہ۔[1]

میں کہا پھر میرے جانے سے کیا فائدہ ہے ؟ اس پر بارہ علماء ملائکہ عظام علیہم السلام نےکہا اے موسی آپ کو جہاں کا حکم ہے جائیے، یہ وہ راز ہے کہ باوصف کوشش آج تك ہم پر بھی نہ کھلا۔

اور آخر نفع بعثت سب نے دیکھ لیا کہ دشمنان خدا ہلاك ہوئے،دوستان خدا نے ان کی غلامی،ان کے عذاب سے نجات پا ئی ایك جلسے میں ستر ہزار ساحر سجدہ میں گرگئے اور ایك زبان بولے:

" اٰمَنَّا بِرَبِّ الْعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۲۱﴾ۙ رَبِّ مُوۡسٰی وَہٰرُوۡنَ ﴿۱۲۲﴾"[2]۔

ہم اس پر ایمان لائے جو رب ہے سارے جہاں کا،رب ہے موسی وہارون کا۔

مولی عزوجل قادر تھا اور ہے کہ بے کسی نبی وکتاب کے تمام جہان کو ایك آن میں ہدایت فرمادے۔

" وَ لَوْ شَآءَ اللہُ لَجَمَعَہُمْ عَلَی الْہُدٰی فَلَا تَکُوۡنَنَّ مِنَ الْجٰہِلِیۡنَ ﴿۳۵﴾"

[3]۔

اور اﷲ چاہتا تو انہیں ہدایت پر اکٹھا کردیتا تو اے سننے والے ! تو ہرگز نادان نہ بن۔

مگر اس نے دنیا کو عالم اسباب بنایا ہے اور ہر نعمت میں اپنی حکمت بالغہ کے مطابق مختلف حصہ رکھا ہے وہ چاہتا تو انسان وغیرہ جانداروں کو بھوك ہی نہ لگتی،یا بھوکے ہوتے تو کسی کا صرف نام پاك لینے سے،کسی کا ہوا سونگھنے سے پیٹ بھرتا،زمین جوتنے سے روٹی پکانے تك جو سخت مشقتیں پڑتی ہیں کسی کو نہ ہوتیں،مگر اس نے یونہی چاہا اور اس میں بھی بے شمار اختلاف رکھا کسی کو اتنا دیا کہ لاکھوں پیٹ اس کے در سے پلتے ہیں،اورکسی پر اس کے اہل وعیال کے ساتھ تین تین فاقےگزرتے ہیں۔

غرض ہر چیز میں" اَہُمْ یَقْسِمُوۡنَ رَحْمَۃَ رَبِّکَ ؕ نَحْنُ قَسَمْنَا بَیۡنَہُمۡ"[4](کیا تمھارے رب کی رحمت وہ بانٹتے ہیں،ہم نے ان میں ان کی زیست کا سامان دنیا کی زندگی میں بانٹا۔ت) کی نیرنگیاں ہیں۔احمق،بد عقل،یا اجہل بددین وہ اس کے ناموس میں چون و چرا کرےکہ یوں کیوں کیا یوں کیوں نہ کیا؟ سنتا ہے اس کی شان ہے " وَ یَفْعَلُ اللہُ مَا یَشَآءُ ﴿٪۲۷﴾"[5]اﷲ جو چاہے کرتا ہے اس کی شان ہے " اِنَّ اللہَ یَحْکُمُ مَا یُرِیۡدُ ﴿۱﴾"[6]

 



[1]

[2] القرآن الکریم ۷/ ۱۲۱و۱۲۲

[3] القرآن الکریم ۶/ ۳۵

[4] القرآن الکریم ۴۳/ ۳۲

[5] القرآن الکریم ۱۴ / ۲۷

[6] القرآن الکریم ۵ /۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن