دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

بمخالفت حکم شرع اس شےکا عزم کیا،اور اس طرف جوارح کو متوجہ کیا جسے مولی تعالٰی نے اپنی کتابوں کے واسطے سے اپنے غضب اپنی ناراضی کاحکم بتایا تھا،غرض فعل انسان کے ارادہ سے نہیں ہوتا بلکہ انسان کے ارادہ پر اﷲ کے ارادہ سے ہوتا ہے یہ نیکی کا ارادہ کرے اور اپنے جوارح کوپھیرے اﷲ تعالٰی اپنی رحمت سے نیکی پیدا کردے گا اور یہ برے کا ارادہ کرے اور جوارح کو اس طرف پھیرے اﷲ تعالٰی اپنی بے نیازی سے بدی کو موجود فرما دے گا۔دو پیالیوں میں شہد اور زہر ہیں اور دونوں خود بھی خدا ہی کے بنائے ہوئے ہیں،شہد میں شفاء ہے اور زہر میں ہلاك کرنے کا اثر بھی اسی نے رکھا ہے۔روشن دماغ حکیموں کو بھیج کر بتا بھی دیا ہے،کہ دیکھو یہ شہد ہے اس کے یہ منافع ہیں اور خبردار ! یہ زہر ہے اس کے پینے سے ہلاك ہوجاتا ہے۔ان ناصح اور خیر خواہ حکمائے کرام کی یہ مبارك آوازیں تمام جہان میں گونجیں اور ایك ایك شخص کے کان میں پہنچیں۔اس پر کچھ نے شہد کی پیالی اٹھاکر پی اور کچھ نے زہر کی۔ان اٹھانے والوں کے ہاتھ بھی خدا ہی کے بنائے ہوئے تھے،اور ان میں پیالی اٹھا نے،منہ تك لے جانے کی قوت بھی اسی کی رکھی ہوئی تھی۔منہ اور حلق میں کسی چیز کو جذب کرکے اندر لینے کی قوت۔اور خود منہ اور حلق اور معدہ وغیرہ سب اس کےمخلوق تھے،اب شہد پینے والوں کے جوف میں شہد پہنچا،کیا وہ آپ اس کا نفع پیدا کرلیں گے ؟ یا شہد بذات خود خالق نفع ہوجائے گا؟ حاشا ہر گز نہیں،بلکہ اس کا اثر پیدا ہونا یہ بھی اسی کے دست قدرت میں ہے اور ہوگا تو اسی کے ارادہ سے ہوگا۔وہ نہ چاہے تومنوں شہد پی جائے کچھ فائدہ نہیں ہوسکتا،بلکہ وہ چاہے تو شہد زہر کا اثردے،یونہی زہر والوں کے پیٹ میں زہر جاکر،کیا وہ آپ ضرر کی تخلیق کرلیں گے یا زہر خود بخود خالق ضرر ہوجائیگا،حاشا ہر گز نہیں بلکہ اس کا اثر پیدا ہونا یہ بھی اسی کے قبضہ اقتدار میں ہے اور ہوگا تو اسی کے ارادے سے ہوگا،بلکہ وہ چاہے تو زہر شہد ہوکر لگے،باایں ہمہ شہد پینے والے ضرور قابل تحسین وآفرین ہیں،ہر عاقل یہی کہے گا کہ انھوں نے اچھا کیا،ایسا ہی کرنا چاہے اور زہر پینے والے ضرور لائق سزا و نفریں ہیں،ہر ذی ہوش یہی کہے گا کہ یہ بد بخت خودکشی کے مجرم ہیں۔

دیکھو اول سے آخر تك جو کچھ ہو اسب اﷲ ہی کے ارادے سے ہوا۔اور جتنے آلات اس کام میں لئے گئے سب اﷲ ہی کے مخلوق تھے اور اسی کے حکم سے انھوں نے کام دیے،جو تمام عقلاء کے نزدیك ایك فریق کی تعریف ہے اور دوسرے کی مذمت،تمام کچہریاں جو عقل سے حصہ رکھتی ہوں ان زہر نوشوں کو مجرم بنائیں گی،پھر کیوں بناتی ہیں،نہ زہر ان کا پیدا کیا ہوا نہ زہر میں قوت اہلاك ان کی رکھی ہوئی،نہ ہاتھ ان کا پیداکیا ہوا نہ اس کے بڑھانے اٹھانے کی قوت ان کی رکھی ہوئی،نہ دہن وحلق ان کے پیدا کئے ہوئے نہ ان میں جذب و کشش کی قوت ان کی رکھی ہوئی،نہ حلق سے اتر جانا ان کے ارادے سے ممکن تھا،آدمی


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن