30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
القبور حسن [1]۔ |
اچھا ہے۔ت) |
اسے بدعت کہنا بھی آج کل وہابیہ ہی کی ضلالت ہے،واﷲ تعالٰی اعلم
(۳)اﷲ عزوجل نے اپنے حبیب صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو تمام اولین و آخرین و شرق وغرب وعرش وفرش وماتحت الثری و جملہ ماکان ومایکون الٰی آخر الایام کے ذرے ذرے کا علم تفصیلی عطا فرمایا اس کا بیان ہمارے رسالہ انباء المصطفٰی و خالص الاعتقاد والدولۃ المکیہ وغیرہا میں ہے۔جو کہے حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کوعلم غیب مطلقًا نہ تھا یا حضور کا علم اور سب آدمیوں کے برابر ہے وہ کافر ہے،امام حجۃ الاسلام غزالی وغیرہ اکابرفرماتے ہیں:
|
النبوۃ ھی الاطلاع علی الغیب[2]۔ |
نبوت کا معنی غیب پر مطلع ہونا ہے۔ت) |
اﷲ عزوجل فرماتا ہے:
|
" عٰلِمُ الْغَیۡبِ فَلَا یُظْہِرُ عَلٰی غَیۡبِہٖۤ اَحَدًا ﴿ۙ۲۶﴾ اِلَّا مَنِ ارْتَضٰی مِنۡ رَّسُوۡلٍ"[3]۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
غیب کا جاننے والا تو اپنے غیب پر کسی کو مسلط نہیں کرتا سوائے اپنے پسندیدہ رسولوں کے۔(ت) |
(۴)اذان میں نامِ اقدس سُن کر انگوٹھے چُومنا حسبِ تصریح کتبِ فقہ ردالمحتار حاشیہ درمختار و جامع الرموزشرح نقایہ وفتاوٰی صوفیہ وکنزالعباد مستحب ہے۔اس کا مبسوط بیان ہماری کتاب منیر العین فی حکم تقبیل الا بھا مین میں ہے اس پر انکار بھی آج کل شعارِ وہابیہ ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
(۵)بلاوجہ شرعی عمدًا ترك جماعت گناہ ہے اور اس کا عادی فاسق گمراہ ہے صحیح مسلم شریف میں عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے:
|
ولوانکم صلیتم فی بیوتکم کما یصلی ھذاالمتخلف فی بیتہ لترکتم سنۃ نبیکم ولو ترکتم سنۃ نبیکم ولو ترکتم |
اور اگر تم نے گھروں میں نماز پڑھی جیسا کہ یہ تارك جماعت اپنے گھر میں پڑھتا ہے تو تم اپنے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی سنت چھوڑو گے اور اگر تم نے اپنے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع