دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

مسئلہ ۱۱۳:ازدھولقہ ضلع احمد آباد ملك گجرات فتح حسن کا پول مولوی نور نبی ابن حاجی ولی محمد صاحب ۱۶رمضان المبارك ۱۳۳۷ھ

بسم اﷲ الرحمن الرحیم،نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ و علٰی اٰ لہ وسلم،امّابعد کیا فرماتے ہیں علمائے دین مندرجہ ذیل مسائل میں:

(۱)روح بعد خروج جسم کے دُنیا میں آتی ہے یا نہیں؟ خصوصًا جب کہ حیاتِ انبیاء واولیاء و شہداء ثابت ہے اور نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی روحِ پاك دنیا میں میلادو مجلس شریف میں آسکتی ہے یا نہیں؟ اور کوئی ان کی پاك روح کی تشریف آوری کو بعیداز امکان سمجھے وہ شخص دائرہ اسلام میں کیسا سمجھا جائے گا؟

(۲)کوئی شخص قبورِ اہل اﷲ کی زیارت اوراُن پر پھول چڑھانے کو بدعت بتلائے تواس کی نسبت اہل اسلام کا کیسا خیال ہوگا؟

(۳)حضور پر نور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو علمِ غیب تھا یا نہیں؟ اور کوئی شخص کہے جناب رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو مطلق غیب نہ تھا بلکہ تمام انسان کو جتنا علم ہوتا ہے،اُتنا ہی آپ کو علم تھا غرض علم حضور کا انکار کرے وہ کیسا سمجھاجائے گا؟

(۴)وقت اذان کے اشہدان محمدا رسول اﷲ کہا جائے اس وقت ہاتھ کے انگوٹھے چومنا کیسا ہے؟ کوئی شخص انکار کرے وہ کیسا سمجھا جائے گا؟

(۵)جو شخص عمدًا ترك جماعت کرے اس کی نسبت اہلِ اسلام کا کیا خیال ہوگا؟

الجواب:

(۱)مسلمان کی روح بعد انتقال جہاں چاہے جاتی ہے،حدیث میں ہے:

اذا مات المؤمن یخلی سربہ یسرح حیث یشاء [1]۔

جب مسلمان مرتا ہے اس کی راہ کھول دی جاتی ہے کہ جہاں چاہے جائے۔

اس کا مفصل بیان ہماری کتاب حیات الموات فی بیان سماع الاموات میں ہے حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی شانِ اقدس تمام جہاں سے ارفع و اعلٰی ہے وہاں یہ سوال کرنا بھی بے جا ہے،امام ابن حجر مکی رحمۃ اﷲ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ایك وقت میں ستّر ہزار جگہ تشریف فرما


 

 



[1] اتحاف السادۃ المتقین بحوالہ المصنف لابن ابی شیبہ کتاب ذکر الموت فضیلۃ ذکر الموت دارالفکر بیروت ۱۰/ ۲۲۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن