دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

خٰلِدُوۡنَ ﴿۱۰۲﴾ۚ لَا یَحْزُنُہُمُ الْفَزَعُ الْاَکْبَرُ وَ تَتَلَقّٰىہُمُ الْمَلٰٓئِکَۃُ ؕ ہٰذَا یَوْمُکُمُ الَّذِیۡ کُنۡتُمْ تُوۡعَدُوۡنَ ﴿۱۰۳

"[1]

وہ بڑی گھبراہٹ قیامت کی ہلچل انہیں غم نہ دے گی اور فرشتے ان کا استقبال کریں گے یہ کہتے ہوئے کہ یہ ہے تمہارا وہ دن جس کا تمہیں وعدہ دیا جاتا تھا۔

یہ ہے جمیع صحابہ کرام سیدالانام علیہ وعلیہم الصلوۃ والسلام کے لیے قرآن کریم کی شہادت امیرالمومنین مولٰی المسلمین علی مرتضٰی مشکلکشا کرم اﷲ تعالٰی وجہہ الکریم قسم اول میں ہیں جن کو فرمایا:" اُولٰٓئِکَ اَعْظَمُ دَرَجَۃً"[2]۔اُن کے مرتبے قسم دوم والوں سے بڑے ہیں،اور امیر معاویہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم قسم دوم میں ہیں،اور حسنٰی کا وعدہ اور یہ تمام بشارتیں سب کوشامل۔ ولہذا امیر المومنین مولٰی علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ابن عساکر کی حدیث ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

تکون لاصحابی زلّۃ یغفرھا اﷲ لھم لسابقتھم معی ثم یأتی قوم بعد ھم یکبھم اﷲ علی مناخرھم فی النار [3]

میرے اصحاب سے لغزش ہوگی جسے اﷲ عزوجل معاف فرمائے گا اُس سابقہ کے سبب جو اُ ن کو میری بارگاہ میں ہے پھر اُن کے بعد کچھ لوگ آئیں گی کہ انہیں اﷲ تعالٰی ان کے منہ کے بل جہنم میں اوندھا کرے گا۔

یہ ہیں وہ کہ صحابہ کی لغزشوں پر گرفت کریں گے۔ ولہذا علامہ شہاب خفا جی رحمہ اﷲ تعالٰی نے نسیم الریاض شرح شفاء امام قاضی عیاض میں فرمایا:

ومن یکون یطعن فی معٰویۃ فذالك کلب من کلاب الہاویۃ [4]۔

جو امیر معاویہ پر طعن کرے وہ جہنم کے کتّوں سے ایك کُتا ہے۔

واﷲ یقول الحق ویہدی السبیل(اور اﷲ تعالٰی سچ فرماتا ہے اور سیدھے راستے کی طرف ہدایت دیتا ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۱/ ۱۰۱ و۱۰۲و۱۰۳

[2] القرآن الکریم ۵۷/ ۱۰

[3] المعجم الاوسط حدیث ۳۲۴۳ مکتبۃ المعارف ریاض ۴/ ۱۴۲ ومجمع الزوائد ۷/ ۲۳۴

[4] نسیم الریاض الباب الثالث مرکز اہلسنت گجرات الہند ۳/ ۴۳۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن