دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

کرم اﷲ وجہہ الکریم سے اسّی۸۰ صحابہ تابعین نے روایت کیا اس میں ہماری حافل کافل کتاب مطلع القمرین فی ابانۃ سبقۃ العمرین ہے جس میں اس مطلب شریف پر قرآن عظیم و احادیث سید المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وعلیہم اجمعین وآثارِ اہلبیت کرام و صحابہ عظام و ارشاداتِ امیرالمومنین حیدر رضی اﷲ عنہم و نصوصِ ائمہ و علماء و اولیاء و عرفا قدست اسرار ھم سے دریا لہرا رہے ہیں۔ہر بچہ جانتا ہے کہ اہل سنت کی تمام کتب عقائد میں افضل البشربعد الانبیاء ابوبکر الصدیق[1]۔(انبیاء کے بعد سب سے افضل انسان ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ ہیں۔اگر نہایت صاف دن میں کف دستِ میدان میں منہ پر آنکھیں ہوتے ہوئے ٹھیك دوپہر کو انکار آفتاب روا ہے تو اس کا انکار عــــــہ بھی اُسی منکر کا سا مجنون کرسکتا ہے یونہی حضرات اولیائے کرام قدسنا اﷲ تعالٰی باسرار ہم کی طرف اس عقیدہ باطلہ کی نسبت کھلا افترا ہے۔دلیل الیقین من کلمات العارفین میں افضلیت مطلقہ حضرات شیخین رضی اﷲ تعالٰی عنہما کو صرف ارشادات اولیائے کرام سے ثابت کیا ہے اور خود ظاہر کہ جب یہ عقیدہ اہلسنت ہے اور عقیدہ میں اہلسنت کا مخالف مبتدع اور مبتدع کا ولی ہونا محال،تو اس کے خلاف اعتقاد اولیاء کیونکر ہوسکتا ہے۔ ولکن الظلمین یفترون وفی الحق بعد ماتبین یمترون(لیکن ظالم جھوٹ گھڑتے اور حق ظاہر ہوجانے کے بعد اس میں شك کرتے ہیں۔ت)اسی زمرہ میں فتوحات مکیہ پر بھی افترا جڑا،فتوحات کے صریح لفظ یہ ہیں:

اعلم انہ لیس فی امۃ محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم من ھو افضل من ابی بکر غیر عیسٰی علیہ الصلوۃ والسلام[2]۔

یعنی یقین جان کہ محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی اُمت میں کوئی ایسا نہیں جو حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے افضل ہو سوا سیدنا عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے کہ وہ حضور کے امتی ہیں اور صدیق سے افضل ہیں کہ نبی ہیں۔

 

عــــــہ: بددینی و گمراہی دوسری چیز ہے مگر ذی عقل مشہور کی طرف ایسے انکار آفتاب کی نسبت سے یہ سہل معلوم ہوتا ہے کہ کسی یزیدی نےیزید نامہ لکھ کر اُس کے نام کردیا یا کم از کم ایسی وقاحتیں اس میں ملادیں۱۲ منہ


 

 



[1] شرح العقائد النسفیہ دارالاشاعۃ العربیۃ قندھار افغانستان ص۱۰۷

[2] الفتوحات المکیۃ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن