30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ان کان الختن اقرب نسبا منھم[1]۔ |
حالانکہ نسب کے اعتبار سے داماد بنسبت سسر کے اقرب ہوتا ہے۔(ت) |
ولہذا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے سرداری حضرات سبطین کریمین کو حفظ تعمیم کے لیے جوانان اہلِ جنت سے خاص فرمایا۔
|
الحسن والحسین سید ا شباب اھل الجنۃ۔ |
حسین و حسین رضی اﷲ تعالے عنہما جنتی جوانوں کے سردار ہیں۔(ت) |
کہ خلفائے اربعہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم کو شامل نہ ہو،اور متعدد صحیح حدیثوں میں اسی کے تتمہ میں فرمادیا۔وابوھما خیر منھما حسن و حسین جوانانِ اہلِ جنت کے سردار ہیں اور ان کا باپ ان سے افضل ہے۔
|
رواہ ابن ماجۃ والحاکم [2]عن ابن عمر والطبرانی فی الکبیر عن قرۃ بن ایاس بسندحسن وعن مالك بن الحویرث والحاکم وصحہ عن ابن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہم۔ |
اس کو ابن ماجہ اور حاکم نے ابن عمر سے اور طبرانی نے معجم کبیر میں قرہ بن ایاس سے سندِ حسن کے ساتھ مالك بن حویرث و حاکم سے روایت کیا ہے اور ابن مسعود نے اس کی تصحیح کی ہے رضی اﷲ عنہم(ت) |
اور ارشاد ہوا:
|
ابوبکر و عمر خیر الاولین والاخرین و خیر اھل السموٰت وخیر اھل الارضین الاالنبیین والمرسلین [3]۔ |
ابوبکر و عمر سب اگلوں پچھلوں سے افضل ہیں اور سب آسمان والوں اور سب زمین والوں سے افضل ہیں سوا انبیاء مرسلین کے علیہم الصلوۃ والتسلیم(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع