30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تو عنداﷲ فضل علم فضلِ نسب سے اشرف و اعظم ہے،یہ میر صاحب کہ عالم نہ ہوں اگرچہ صالح ہوں آج کل کے عالم سُنی صحیح العقیدہ کے مرتبہ کو شرعًا نہیں پہنچتے نہ کہ ائمہ نہ کہ صحابہ نہ کہ مولٰی علی نہ کہ صدیق و فاروق رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین،تنویر الابصار و درمختار میں ہے:
|
للشاب العالم ان یتقدم علی الشیخ الجاھل ولو قریشا،قال تعالٰی والذین اوتواالعلم درجٰت فالرافع ھو اﷲ فمن یضعہ یضعہ اﷲ فی جہنم[1]۔ |
نوجوان عالم کو بوڑھے جاہل پر تقدم کا حق حاصل ہے اگرچہ وہ (جاہل)قرشی ہو،اﷲ تعالٰی نے فرمایا:اﷲ تعالٰی عالموں کے درجے بُلند فرمائے گا۔چونکہ بُلندی عطا فرمانے والا اﷲ تعالٰی ہے لہذا جو اس کو گھٹائے گا اﷲ تعالٰی اس کو جہنم میں ڈالے گا۔(ت) |
فتاوٰی خیر یہ امام خیر الدین رملی میں ہے:
|
کونہ قرشیا لایبیح لہ التقدم علی ذی العلم مع جھلہ اذکتب العلم طافحۃ بتقدم العالم علی القرشی ولم یفرق سبحٰنہ وتعالٰی بین القرشی وغیرہ فی قولہ تعالٰی ھل یستوی الذین یعلمون والذین لا یعلمون [2]۔ |
جاہل کا قرشی ہونا عالم پر اس کے تقدم کو مباح نہیں کرتا، کیونکہ علم کی کتابیں عالم کے قرشی پر تقدم کے حق سے بھری پڑی ہیں اور اﷲ سبحنہ و تعالٰی نے قرشی و غیر قرشی کے درمیان اپنے اس ارشاد میں کوئی فرق نہیں،فرمایا کہ کیا جاننے والے اور نہ جاننے والے برابر ہوسکتے ہیں۔(ت) |
اسی میں ہے:
|
والعالم یقدم علی القرشی الغیر العالم والدلیل علٰی ذلك تقدم الصھرین علی الختنین و |
قرشی غیر عالم پر عالم کو تقدم حاصل ہے،اس کی دلیل یہ ہے کہ نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے سسُر آپ کے دامادوں پر مقدم ہیں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع