دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

الّا باﷲ العلی العظیم،واﷲ تعالٰی اعلم(مگر ظالم اﷲ تعالٰی کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں،نہ گناہ سے بچنے کی طاقت ہے اور نہ ہی نیکی کرنے کی قوت مگر بُلندی و عظمت والے خدا کی طرف سے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۰۹:قیام میلاد شریف کے بارے میں چند مستند حدیثوں کی ضرورت ہے،مخالف وہابی کہتے ہیں رسول مقبول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے قیام کے واسطے کوئی حکم نہیں دیا ہے اور کسی کتاب سے ثابت بھی نہیں ہے،منع ہے۔

الجواب:

وہابی جھوٹے ہیں اور اُن کا منع کہنا شریعت پر افترا ہے،ان سے پوچھو کہ اﷲ ورسول نے منع فرمایا ہے یا تم منع کرتے ہو۔اگر کہیں اﷲ و رسول نے منع فرمایا ہے،تو دکھائیں کس آیت کس حدیث صحیح میں ہے کہ قیامِ مجلس مبارك منع ہے،اور اگر کہیں کہ ہم خود منع کرتے ہیں،تو بکا کریں،حکم اُن کا نہیں بلکہ اﷲ و رسول کا ہے جل جلالہ،و صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اﷲ عزوجل نے قرآن عظیم میں جا بجا نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی تعظیم کا حکم فرمایا ا ور یہ قیام بھی اقسام تعظیم سے ہے تو جب تك اس خاص تعظیم کی ممانعت اﷲ ورسول اﷲ کے حکم سے ثابت نہ ہو یہ حکم قرآنی کے مطابق ہے۔قرآن عظیم سے بڑھ کر اور کیا دلیل درکار ہے،زیادہ تفصیل ہمارے رسالہ اقامۃ القیامہ میں ہے،خود حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تکریم حضرت بتول زہرا کے لیے قیام فرماتے اور حضرت بتول زہرا رضی اﷲ تعالٰی عنہا تعظیم حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے لیے قیام کرتیں سعد بن معاذ رضی اﷲ تعالٰی عنہ جس وقت حاضر ہوئے حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے انصار کرام کو ان کے لیے قیام کا حکم فرمایا۔انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ فرماتے ہیں۔جب حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم مجلسِ انور سے اُٹھتے قمنا قیاما حتی نراہ قددخل بعض بیوت ازواجہ [1]۔ہم سب کھڑے ہوجاتے اور کھڑے رہتے جب تك کہ حضور حجرات شریفہ میں سے کسی میں تشریف نہ لے جاتے،ممانعت قیامِ اعاجم سے ہے کہ ان کا بادشاہ تخت پر بیٹھا ہوتا اور درباری تصویر بنے ہوئے سامنے کھڑے رہتے۔بعض وقت اس کی ناپسندی بطورِ تواضع و رفع تکلف ہے جیسے اب بھی کوئی معظم دینی آئے اور حاضرین اس کے لیے قیام کریں تو وہ کہتا ہے کہ تکلیف نہ فرمائیے تشریف رکھئے،اس کے یہ معنی نہیں کہ قیام سے شرعًا کرتا ہے بلکہ تواضعًا، مانعین کے یہاں بھی قیام تعظیمی برابر رائج ہے اپنے ملّوں کے لیے قیام کریں گے اور لوگ ان کے لیے قیام کریں بعض بیٹھے رہیں تو ناراض ہوں گے بے ادب


 

 



[1] سنن ابی داؤد کتاب الادب باب فی الحلم واخلاق النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۲۰۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن