دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

والی آنکھ بند ہوجاتی ہے اور مہملات بکنے والا منہ کھل جاتا ہے۔

(۱)علم کے اسباب تین ہیں:عقل،حواس،خبر صادق،۔حواس پانچ ہیں جن میں دیکھنا صرف ایك سے متعلق ہے تو علم کے ساتھ ذریعہ ہوئے،جو اندھا کہے کہ بے دیکھے نہ مانیں گے وہ سات میں سے چھ ذریعہ علم کو باطل کرچکا اور اگر ظاہر کا بھی اندھا ہے تو وہ ساتواں بھی گیا۔

(۲)یہ تو گدھے سے بھی بدتر ہوا،وہ بھی جانتا ہے کہ دیکھنے کے سوا اور بھی ذرائع علم ہیں دور سے شیر کی آواز سنے گا یا بو سونگھے گا تو جان توڑ کر سرپٹ بھاگے گا مگر یہ گدھے سے بھی احمق تر وہیں کھڑا رہے گا کہ شیر کو دیکھا تو ہے ہی نہیں بے دیکھے ماننا کیا معنی۔

(۳)سائنس والے ہوا کے معتقد ہیں یا نہیں ہیں،تو بے دیکھے کیونکر۔

(۴)سائنس والے صدہا باتوں میں خود مختلف ہیں،دیکھی ہوئی بات میں اختلاف کیا،کیا سب اندھے ہیں یا ان میں سے ایك انکھیارا ضرور بے دیکھی باتوں میں اٹکلیں دوڑاتے اور ہر ایك اپنی مانتا ہے۔

(۵)اقلیدس کا مسئلہ ہے کہ کرہ کی نسبت کرہ کی طرف،قطر کی نسبت قطر کی طرف ہے،مثلثہ بالتکریر مثلًا ایك کرہ کا قطر دوسرے کا ۲/۱ ہے تو یہ کرہ اس کا ۸/۱ ہوگا،یا ۳/۱ ہے تو ۲۷/۱ یہ کن آنکھوں سے دیکھ کر مانا۔

(۶)ارثماطیقی کا مسئلہ ہے کہ نسبت مجذورین مجذور نسبت جذرین ہے،یہ کن آنکھوں سے دیکھی۔

(۷)جبرو مقابَلہ کا مسئلہ ہے کہ نصف سرلا کا مجذور طرفین میں شامل کرنے سے یعنی جو مساوات اس صورت کی ہو:لا۲ + ص لا = ط اس میں(۲/ص)۲ یا ۴/ص۲ ملانے سے مجذور کامل ہوجاتا ہے۔اگرچہ پہلے بھی کامل ہو،یہ کن آنکھوں سے دیکھ کر مانا۔اسی طرح ان فنون اور ان کے سوا دیگر علوم کے لاکھوں مسائل ہیں کہ بے دیکھے مان لیتے ہیں۔

(۸)یہ معترض اور ہر(شخص)اپنی ماں کویقینًا اپنی ماں جانتا ہے ان میں سے کس نے اپنے آپ کو اس کے پیٹ سے پیدا ہوتے دیکھا ہے۔

(۹)ماں تو ماں اُن میں سے جو کوئی باپ رکھتا ہے اُسے کبھی شبہہ نہیں ہوتا کہ اس نے اپنے آپ کو اس کی پیٹھ سے اُترتے اور ماں کے پیٹ میں داخل ہوتے نہ دیکھا پھر کیونکر اس کے باپ ہونے پر اعتقاد رکھتا ہے۔

(۱۰)ان میں لاکھوں ہوں گے جنہوں نے لندن آنکھوں سے نہ دیکھا پھر کیسا اندھا پن ہے کہ بے دیکھے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن