دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

عصر سے پہلے کے نوافل نہ شعارِ سنیت ہیں نہ ان کے ترك میں کوئی تہمت و گمراہی،خصوصًا اس حالت میں کہ مجلس قیام کرے اور بعض بالقصد مخالفتِ مسلمین کرکے بیٹھے رہیں،منکر قیام اگر بالفرض ایسا پایا جائے کہ صرف اسی مسئلہ میں اس کو شبہہ ہے نہ بہ علت وہابیت نہ بربنائے اصولِ وہابیت او رتمام مسائل میں موافق اہلسنت ہے،وہابیہ کو گمراہ بے دین جانتا ہے تو اس کے پیچھے نماز میں حرج نہ ہوگا،مگر ہندوستان میں شاید ایسا شخص معدوم ہو۔رہے دیوبندی اور ان کے ہم خیال وہ مرتدین ہیں مرتد کے پیچھے نماز کیسی!

مسئلہ ۱۰۸:                                              بمعرفت سید ضمیر الحسن صاحب                  ۱۲ جمادی الاولٰی ۱۳۳۷ھ

جناب بھائی صاحب دام اقبالہ،مؤدبانہ گزارش ہے کہ جس رسالہ کے بارے میں تذکرہ کیا تھا وہ اس وقت موصول ہوا،اس کا ایك اعتراض تحریر کرتا ہوں کیونکہ دوسرے لمبے چوڑے ہیں وہ بعد کو لکھوں گا آپ اس کو اعلٰیحضرت قبلہ و کعبہ کی خدمت عالی میں پیش کریں اور جواب خاکسار کے پاس روانہ فرمائیں،وہ اعتراض یہ ہے کہ ہم جو کہ ایمانی حالت نہایت کمزور رکھتے ہیں ہمارے واسطے حکم ہوتا ہے۔" یُؤْمِنُوۡنَ بِالْغَیۡبِ"[1]۔بغیر دیکھے ایمان لاتے ہیں۔ " مَنۡ یَّخَافُہٗ بِالْغَیۡبِ ۚ"[2]۔کون ہے جو بے دیکھے ڈرتا ہے۔" الَّذِیۡنَ یَخْشَوْنَ رَبَّہُمۡ بِالْغَیۡبِ وَ ہُمۡ مِّنَ السَّاعَۃِ مُشْفِقُوۡنَ ﴿۴۹"[3]۔یہ نصیحت نامہ ان لوگوں کے واسطے ہے جو بے دیکھے خدا سے ڈرتے ہیں اور قیامت سے ڈرتے ہیں،" اِنَّمَا تُنۡذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّکْرَ وَ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیۡبِ ۚ"[4]۔تم اُنہیں کو ڈراؤ جو سمجھانے پر چلے اور بغیر دیکھے رحمن سے ڈرے،" مَنْ خَشِیَ الرَّحْمٰنَ بِالْغَیۡبِ وَ جَآءَ بِقَلْبٍ مُّنِیۡبِۣ ﴿ۙ۳۳﴾ ادْخُلُوۡہَا بِسَلٰمٍ ؕ"[5]۔ جو شخص بے دیکھے خدا سے ڈرتا رہا اور دل گرویدہ لے کر حاضر ہوا ہم ایسے لوگوں سے فرمائیں گے سلامتی کے ساتھ اس بہشت میں داخل ہو جاؤ۔ مَنۡ یَّنۡصُرُہٗ وَ رُسُلَہٗ بِالْغَیۡبِ ؕ""[6]۔جو لوگ بغیر دیکھے خدا اور اس کے رسول کی مدد کرتے ہیں۔" اِنَّ الَّذِیۡنَ یَخْشَوْنَ رَبَّہُمۡ بِالْغَیۡبِ لَہُمۡ مَّغْفِرَۃٌ وَّ اَجْرٌ کَبِیۡرٌ ﴿۱۲"[7]۔جو لوگ خدا سے بغیر دیکھے ڈرتے ہیں اُن کے واسطے بڑا اجر ہے۔غرضکہ متعدد آیات جن میں  

 



[1] القرآن الکریم ۲/ ۳

[2] القرآن الکریم ۵/ ۹۴

[3] القرآن الکریم ۲۱/ ۴۹

[4] القرآن الکریم ۳۶/ ۱۱

[5] القرآن الکریم ۵۰/ ۳۳و۳۴

[6] القرآن الکریم ۵۷/ ۲۵

[7] القرآن الکریم ۶۷/ ۱۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن