30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا جنازہ انور اگر قیامت تك رکھا رہتا اصلًا کوئی خلل متحمل نہ تھا،انبیاء علیہم السلام کے اجسام طاہرہ بگڑتے نہیں،سیدنا سلیمن علیہ الصلوۃ والسلام بعد انتقال ایك سال کھڑے رہے سال بھر بعد دفن ہوئے،جنازہ مبارکہ حجرہ ام المومنین صدیقہ میں تھا جہاں اب مزار انور ہے اس سے باہر لے جانا نہ تھا،چھوٹا سا حجرہ اور تمام صحابہ کو اُس نماز اقدس سے مشرف ہونا ایك ایك جماعت آتی اور پڑھتی اور باہر جاتی دوسری آتی،یوں یہ سلسلہ تیسرے دن ختم ہوا۔اور اگر تین برس میں ختم ہوتا تو جنازہ اقدس تین برس یوں ہی رکھا رہنا تھا کہ اس وجہ سے تاخیر دفن اقدس ضروری تھی۔ابلِیس کے نزدیك یہ اگر لالچ کے سبب تھا سب سے سخت تر الزام امیر المومنین علی کرم اﷲ تعالٰی وجھہ پر ہے یہ تو لالچی نہ تھے اور کفن دفن کا کام گھر والوں سے ہی متعلق ہوتا ہے یہ کیوں تین دن ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے۔انہیں نے رسول کا یہ کام کیا ہوتا یہ پچھلی خدمت بجالائے ہوتے۔تو معلوم ہوا کہ اعتراض ملعون ہے اور جنازہ انور کا جلد دفن نہ کرنا ہی مصلحت دینی تھی جس پر علی مرتضی اور سب صحابہ نے اجماع کیا مگر ؎
چشم بد اندیش کہ برکندہ باد عیب نماید بہ نگاہش ہنر
(بدخواہ کی آنکھ برباد ہوجائے اس کی نگاہ میں ہنر بھی عیب نظر آتا ہے۔ت)
یہ خبثاء خذلہم اﷲ تعالٰی صحابہ کرام کو ایذا نہیں دیتے۔حدیث شریف میں ہے۔
|
من اٰذاھم فقد اٰذانی ومن اٰذانی فقد اٰذی اﷲ ومن اٰذی اﷲ یوشك ان یاخذہ ۔[1] |
جس نے میرے صحابہ کو ایذا دی اس نے مجھے ایذا دی اور جس نے مجھے ایذا دی اس نے اﷲ کو ایذا دی اور جس نے اﷲ کو ایذا دی تو قریب ہے کہ اﷲ اسے گرفتار کرے،والعیاذ باﷲ واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
مسئلہ ۱۰۶: از کو چین ضلع ملیبار محلہ مٹانیچری مرسلہ مولانا حاجی طاہر محمد صاحب ۲۰ جمادی الاولٰی ۱۳۳۷ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ایك مذہب پر قائم رہنا فرض ہے یا واجب ہے یا سنت ؟ جو ایك مذہب پر قائم نہیں وہ کون ہے؟ اس کا نام کیا ہے؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع