دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

جواب مدلل عام ارقام فرمائیے۔

الجواب:

اﷲ عزوجل نے سورہ حدید میں صحابہ سیدالمرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وعلیہم وسلم کی دوقسمیں فرمائیں،ایك وہ کہ قبل فتح مکہ شریف مشرف بایمان ہوئے اور راہِ خدا میں مال خرچ کیا جہاد کیا۔دوسرے وہ کہ بعد پھر فرمایا۔" وَکُلًّا وَّعَدَ اللہُ الْحُسْنٰی ؕ "[1]۔ دونوں فریق سے اﷲ تعالٰی نے بھلائی کا وعدہ فرمایا،اور جن سے بھلائی کا وعدہ کیا ہے ان کو فرماتا ہے، " اُولٰٓئِکَ عَنْہَا مُبْعَدُوۡنَ ﴿۱۰۱﴾ۙ "وہ جہنم سے دور رکھے گئے، لَا یَسْمَعُوۡنَ حَسِیۡسَہَا ۚ اس کی بھنك تك نہ سنیں گے۔ " وَ ہُمْ فِیۡ مَا اشْتَہَتْ اَنۡفُسُہُمْ خٰلِدُوۡنَ ﴿۱۰۲﴾ۚ لَا یَحْزُنُہُمُ الْفَزَعُ الْاَکْبَرُ "اور وہ اپنی من مانتی خواہشوں میں ہمیشہ رہیں گے قیامت کی سب سے بڑی گھبراہٹ انہیں غمگین نہ کرے گی۔ " وَ تَتَلَقّٰىہُمُ الْمَلٰٓئِکَۃُ ؕ "فرشتّے اُن کا استقبال کریں گے۔" ہٰذَا یَوْمُکُمُ الَّذِیۡ کُنۡتُمْ تُوۡعَدُوۡنَ ﴿۱۰۳ " [2]یہ کہتے ہوئے کہ یہ تمہارا وہ دن جس کا تم سے وعدہ تھا۔

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ہر صحابی کی یہ شان اﷲ عزوجل بتاتا ہے،تو جو کسی صحابی پر طعن کرے اﷲ واحد قہار کو جھٹلاتا ہے،اور ان کے بعض معاملات جن میں اکثر حکایات کا ذبہ ہیں ارشاد الٰہی کے مقابل پیش کرنا اہل اسلام کا کام نہیں،رب عزوجل نے اُسی آیت میں اس کا منہ بھی بند فرمادیا کہ دونوں فریق صحابہ رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے بھلائی کا وعدہ کرکے ساتھ ہی ارشاد فرمایا " وَ اللہُ بِمَا تَعْمَلُوۡنَ خَبِیۡرٌ ﴿٪۱۰"[3]۔اور اﷲ تعالٰی کو خوب خبر ہے جو کچھ تم کرو گے۔بااینہیہ میں تم سب سے بھلائی کا وعدہ فرماچکا۔اس کے بعد کوئی بکے اپنا سر کھائے خود جہنم جائے۔علامہ شہاب الدین خفا جی نسیم الریاض شرح شفاء امام قاضی عیاض میں فرماتے ہیں:

ومن یکون یطعن فی معاویۃ فذالك کلب من کلاب الھاویۃ [4]۔

جو حضرت معاویہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ پر طعن کرے وہ جہنم کے کتوں میں سے ایك کتّا ہے۔

اُن چار شخصوں میں عمر کا قول سچا ہے،زید و بکر جھوٹے ہیں،اور چوتھا شخص سب سے بدتر خبیث رافضی تبرائی ہے۔امام کا مقرر کرنا ہر مہم سے زیادہ ہے تمام انتظامِ دین و دنیا اسی سے متعلق ہے۔

 



[1] القرآن الکریم ۵۷/ ۱۰

[2] القرآن الکریم ۲۱ /۱۰۱ تا ۱۰۳

[3] القرآن الکریم ۵۷/ ۱۰

[4] نسیم الریاض الباب الثالث مرکز اہلسنت برکات رضا گجرات الہند ۳/ ۴۳۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن