30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جنت دوزخیوں کے دوزخ میں رہنے کی مقدار سے صدہا سال زائد ہے کہ انتہا نہ ان کو نہ اس کو،مگر اس کی ابتداء ان کی ابتداء سے سینکڑوں برس پہلے ہے شروع روزِ قیامت میں آسمان و زمین پیدا ہوجائیں گے لیکن جنتی جنت اور دوزخی دوزخ میں بعد حساب جائیں گے اور باہم بھی مقدار میں مختلف ہوں گے فقراء اغنیاء سے پانچسوبرس پہلے جنت میں جائیں گے تو جانب ابتدا میں ان کا خلود اُن سموات وارض کے دوام سے کم ہوا کسی کا مثلًا ہزار برس کم جیسی جس کے لیے مشیت ہوگی کسی کا دو ہزار برس کم،الٰی غیر ذلك اس کو فرماتا ہے۔" اِلَّا مَا شَآءَ رَبُّکَ ؕ "[1] (مگر جتنا تمہارے رب نے چاہا۔ت)روایت لیاتیّن علٰی جہنم [2]الخ دوزخ کے طبقہ اولٰی کے لیے ہے جس کا نام جہنم ہے اگرچہ مجموعہ کو بھی جہنم کہتے ہیں یہ طبقہ عصاۃ موحدین کے لیے ہے یہ بیشك ایك روز بالکل خالی ہوجائے گا جب لا الہ اﷲ کہنے والا کوئی اس میں نہ رکھا جائے گا۔،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۰۵: ۱۷ جمادی الاولٰی ۱۳۳۷ھ
علمائے اہلسنت و جماعت کی خدمت میں گزارش ہے کہ آج کل اکثر سنت و الجماعت فرقہ باطلہ کی صحبت میں رہ کر چند مسائل سے بدعقیدہ ہوگئے ہیں اگرچہ حضور کی تصانیف کثیرہ میں ہر قسم کے مسائل موجود ہیں لیکن احقر کی نگاہ سے یہ مسئلہ نہیں گزرا، اسی واسطے اس مسئلے کی ضرورت ہوئی،اور نیز عوام کا ایمان تازہ ہوگا اور بدعقیدہ لوگ گمراہی سے باز آئیں گے،منجملہ اُن کے ایك مسئلہ ذیل میں تحریر ہے۔
امیر معاویہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی نسبت زید کہتا ہے کہ وہ لالچی شخص تھے،حضرت علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ اور آلِ رسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یعنی امام حسن رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے لڑ کر انکی خلافت لے لی اور ہزار ہا صحابہ کو شہید کیا۔بکر کہتا ہے کہ میں ان کو خطا پر جانتا ہوں ان کو امیر نہ کہنا چاہیے۔عمرو کا یہ قول ہے کہ وہ اجلہ صحابہ میں سے ہیں ان کی توہین کرنا گمراہی ہے ایك اور شخص کو اپنے آپ کو سنی المذہب کہتا ہے اور کچھ علم بھی رکھتا ہے،(حق یہ ہے کہ وہ نرا جاہل ہے)وہ کہتا ہے کہ سب صحابہ اور خصوصًا حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالٰی عنہ اور حضرت عمر فاروق اعظم اور حضرت عثمان ذوالنورین رضی اﷲ تعالٰی عنہما لالچی تھے(نعوذ باﷲ منھا)کیونکہ رسول اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی نعش مبارك رکھی تھی اور وہ اپنے اپنے خلیفہ ہونے کی فکر میں لگے ہوئے تھے۔ان چاروں شخصوں کی نسبت کیا حکم ہے؟ ان شخصوں کو سنت وا لجماعت کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟ اور حضور کا اس مسئلہ میں کیامذہب ہے؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع