دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

ملا علی قاری شرح شفا شریف میں فرماتے ہیں:

لان روح النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حاضرۃ فی بیوت اھل الاسلام ۔[1]

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی روحِ اقدس ہر مسلمان کے گھر میں تشریف فرما ہے۔

بلکہ یہ معنی کہ مجلس مبارك میں تجلی خاص فرماتے ہیں،یہ اُن کے کرم پر ہے ہر جگہ ضرور نہیں اورجس ذلیل سے ذلیل بندے کو نوازیں کچھ دور نہیں۔

اگر بادشہ بردر پیر زن                بیاید تو اے خواجہ سلبت مکن

(اگر بادشاہ بوڑھی عورت کے دروازے پر تشریف لائے تو اے سردار ! مونچھ مت اکھاڑ،ت)

وہابی کہ اسے محال مانتا ہے کیا دلیل رکھتا ہے اﷲ عزوجل فرماتا ہے: " قُلْ ہَاتُوۡا بُرْہٰنَکُمْ اِنۡ کُنۡتُمْ صٰدِقِیۡنَ﴿۱۱۱"[2]۔

اپنی برہان لاؤ اگر سچے ہو۔

دلیل کچھ نہیں سوا اس کے کہ    ع

انبیارا ہمچوخود پنداشتند

(نبیوں کو وہ اپنے جیسا سمجھتے ہیں۔ت)

" وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪"۔[3]واﷲ تعالٰی اعلم

عنقریب ظالم جان جائیں گے کہ کس کروٹ پر پلٹتے ہیں۔ (ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۰۴:                              از کانپور مرسلہ مولانا محمد آصف صاحب                       ۱۵ جمادی الاولٰی ۱۳۳۷ھ

بسم اﷲ الرحمن الرحیم،نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم

یا حبیب محبوب اﷲ روحی فداک،قبلہ کونین و کعبہ دارین دامت فیوضہم بعد تسلیمات فدویانہ و تمنائے حصول سعادت آستانہ بوسی،التماس اینکہ بفضلہ تعالٰی کمترین بخیریت ہے صحتوری حضور کی مدام بارگاہِ احدیث سے مطلوب۔گرامی نامہ صادر ہو کر موجب عزت



[1] شرح الشفاء لملاّ علی القاری علی ہامش نسیم الریاض فصل فی المواطن الخ مرکز اہلسنت برکات رضا گجرات ہند ۳ /۴۶۴

[2] القرآن الکریم ۲/ ۱۱۱ و ۲۷/ ۶۴

[3] القرآن الکریم ۲۶/ ۲۲۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن