30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عمر بن شبہ بطریق عامر شعبی راوی،اسود بن مسعودثقفی رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے عرض کی۔
|
انت الرسول الذی یرجی فواضلہ عندالقحوط اذاما أخطاالمطر ۔[1] |
یارسول اﷲ ! حضور وہ رسول ہیں جن کے فضل کی امید کی جاتی ہے قحط کے وقت جب مینہ خطاکرے۔ |
ابن شاذان عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے حضرت حمزہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے جنازے پر فرمایا۔
|
یا حمزہ یا کاشف الکربات یا حمزۃ یا ذاب عن وجہ رسول اﷲ ۔[2] |
اے حمزہ اے دافع البلا اے حمزہ اے چہرہ رسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے دشمنوں کے دفع کرنے والے۔ |
کتب سابقہ میں حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ذکر شریف میں ہے ان کے دو نائب ہوں گے ایك سِن رسیدہ یعنی صدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ اور دوسرے جوان یعنی فاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ اما الفتی فخواض غمرات و دفاع معضلات [3]۔وہ جو جوان ہیں وہ سختیوں میں گھس پڑنے والے اور بڑے دافع البلا بڑے مشکل کشا ہوں گے۔ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
یعنی میں جس کا مددگار ہوں علی المرتضٰی اس کے مددگار ہیں کہ ہر مکروہ کو اس سے دفع کرتے ہیں، |
شاہ ولی اﷲ دہلوی ہمعات میں لکھتے ہیں:
|
ازثمراتِ ایں نسبت است درمہالك و مضایق صورت آں جماعت پدید آمدن وحل مشکلات وے بآں صورت منسوب شدن۔[6] |
ہلاکتوں اور تنگیوں میں اس جماعت(اولیاء اللہ)کی صورت کا ظاہر ہونا اور حل مشکلات کا اس کی طرف منسوب ہونا اس نسبت کے ثمرات میں ہے۔ت) |
[1] الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ ترجمہ ۱۶۹ اسود بن مسعود ثقفی دارصادر بیروت ۱/ ۴۶
[2] انسان العیون المعروف بالسیرۃ الحلبیۃ ذکرغزوہ احد المکتبۃ الاسلامیۃ بیروت ۲/ ۲۴۷
[4] الجامع الصغیر حدیث ۹۰۰۱ دارالکتب العلمیہ بیروت ۲/۵۴۲
[5] التیسیرشرح الجامع الصغیر تحت حدیث من کنت ولیہ الخ مکتبۃ الامام الشافعی ریاض ۲/ ۴۴۲
[6] ہمعات ہمہ ۱۱ شاہ ولی اﷲ اکیڈمی حیدر آباد ص ۵۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع