دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

اور رسول اﷲصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے حق میں دافع البلاء والوباء والقحط والمرض والالم(مصیبت،وباء قحط سالی، بیماری اور دُکھ کو دُور کرنے والا۔ت)کا استعمال نازیبا بلکہ شرعًا ممنوع اور ایمان جانے کا خوف ہے۔نعوذ باﷲ من ذٰلک،یہ قول حق ہے یا باطل؟ اگر حق ہو تو منکرین پر شرعًا کیا حکم؟

الجواب:

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بے شك دافع ہر بلا ہیں،ان کی شان عظیم توارفع واعلٰی ہے،اُن کے غلام دفع بلا فرماتے ہیں،

 ابن عدی وابن عساکر عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اِنّمَّاسُمِیتُ اَحْیَدْ لِاَنِّی اُحِیْدُ عَنْ اُمَّتِیْ نَارَجَھَنَّمَ ۔[1]

میرا نام اَحْیَدْ اس لیے ہوا کہ میں اپنی اُمت سے آتش دوزخ کو دفع فرماتا ہوں۔

دوزخ سے بدتر اور کیا بلاہوگی جس کے دافع رسول ا ﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہیں۔

بیہقی دلائل النبوۃ اور ابوسعد شرف المصطفی میں راوی،خفاف بن نضلہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ حاضرِ بارگاہِ ہو کر عرض کی  ؎

حتی وردت الی المدینۃ جاھدا

کیما اراك فتفرج الکربات ۔[2]

میں کوشش کرتا ہوا مدینہ میں حاضر ہوا کہ زیارت اقدس سے مشرف ہوں تو حضور میری سب مشکلیں کھول دیں۔

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اُن کی عرض پسند کی اور تعریف فرمائی۔

منح المدح امام ابن سید الناس میں ہے حرب بن ریطہ صحابی رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے عرض کی:  ؎

لقد بعث اﷲ النبی محمدا                                                                                  بحق وبرھان الہدی یکشف الکربا۔[3]

(خدا کی قسم اﷲ عزوجل نے اپنے نبی محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو حق اور قطعی دلیل ہدایت کے ساتھ ایسا بھیجا کہ حضور دافعِ بلا فرماتے ہیں)


 

 



[1] تاریخ دمشق الکبیر باب معرفۃ اسمائہ داراحیاء التراث العربی بیروت ۳/ ۲۱

[2] دلائل النبوۃ للبیہقی جماع ابواب المبعث سبب اسلام خفاف بن نضلہ دارالکتب العلمیہ بیروت ۲/ ۲۶۱،شرف المصطفی ذکر اسلام خفاف بن نضلہ حدیث ۵۳ دارالبشائر الاسلامیہ ۱/ ۲۳۴

[3] الاصابۃ فی تمیز الصحابۃ بحوالہ ابن سیدالناس ترجمہ ۱۶۵۹ حرب بن ریطہ دارصا در بیروت ۱/ ۳۲۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن