30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۱)خواب میں شیطان کسی اچھی صورت میں ہو کر فریب دے سکتا ہے یا نہیں کہ میں محمد رسول اﷲ ہوں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم
(۲)اٹھارہ ہزار عالم سے کیا مراد ہے؟ کلُ اشیاء درخت وغیرہ بھی اس میں شامل ہیں یا نہیں؟
الجواب:
(۱)حضور اقدس علیہ افضل الصلوات والتسلیمات کے ساتھ شیطان تمثل نہیں کرسکتا۔حدیث میں فرمایا۔
|
من راٰنی فی المنام فقد رای الحق ان الشیطان لایتمثل بی [1]۔ |
جس نے مجھے خواب میں دیکھا بے شك اس نے مجھے ہی دیکھا کیونکہ شیطان میری صورت اختیار نہیں کرسکتا۔(ت) |
ہاں نیك لوگوں کی شکل بن کر دھوکا دے سکتا ہے بلکہ اپنے آ پ کو الٰہ ظاہر کرسکتا ہے۔
(۲)عالم اٹھارہ ہیں اور ہر ایك میں کثرت ِ مخلوقات کے سبب اسے ہزار سے تعبیر کیا۔تینوں موالید جمادات،نباتات،حیوانات، اور چاروں عناصر،اور سات آسمان،اور فلك ثوابت،فلك اطلس،کرسی،عرش،افادہ الشیخ الاکبر محی الدین ابن عربی قدس سرہ،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۰۰: از شہر بریلی محلہ سوداگراں مسؤلہ شفیع احمد بیسلپوری ۵جمادی الاولی ۱۳۳۷ھ
حضور پُرنور،بعدِمیثاق الست بربّکم کیا ارواح معدوم کردی گئی تھیں اور بعدہ خلقِ انسان کے وقت پھر خلق روح ہوتا ہے،اس میں اہل سنت کا کیا عقیدہ ہے اور کیا دلیل ؟ اور یہ عقیدہ کس مرتبہ میں ہے ایقانی اجماعی یا ضروریاتِ اہلسنت سے؟ اس مسئلہ میں علماء کو تردد ہے،ابھی ضرورت ہے۔
الجواب:
حاشاﷲ،رُوح بعد ایجاد کبھی فنا نہ ہوگی،انما خلقتم للابد[2] (تم ہمیشہ کے لیے پیدا کیے گئے ہو۔ت)بدن کے ساتھ حدوث نفس خیال باطل فلاسفہ ہے،قال اﷲ عزوجل:
|
" وَکُنۡتُمْ اَمْوٰتًا فَاَحْیٰکُمْ ۚ ثُمَّ یُمِیۡتُکُمْ ثُمَّ یُحْیِیۡکُمْ "[3]۔ |
حالانکہ تم مردہ تھے اُس نے تمہیں جِلایا پھر تمہیں مارے گا پھر تمہیں جِلائے گا۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع