30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اَکْبَرُؕ"[1]۔ |
زائد ہے۔ |
جو بظاہر اُن خبیث گالیوں کے خود مرتکب نہیں ان سے پوچھ دیکھئے کہ جن خبثاء نے مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو یوں منہ بھر کر گالیاں دیں وہ مسلمان رہے یا کافر ہوگئے،دیکھو ہر گز ہر گز انہیں کافر نہ کہیں گے بلکہ محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے مقابل اُلٹی اُن کی حمایت کو تیار ہوجائیں گے،تاویلیں گھڑیں گے بات بنائیں گے،حالانکہ علمائے کرام حرمین شریفین بالاتفاق اُن تمام دشنامیوں کو ایك ایك کا نام لے کر فرماچکے کہ۔
|
من شك فی عذابہ وکفرہ فقد کفر [2] |
جو ان کے عذاب اور کافر ہونے میں شك کرے وہ بھی کافر ہے، |
مسلمانو! جب نوبت یہاں تك پہنچ چکی پھر اُسے مجلس یا قیام یا کسی مسئلہ اسلام میں بحث کا کیا موقع رہا۔کافروں مرتدوں کو اسلامی مسائل میں دخل دینے کا کیا حق۔مگر یہ ساری دقت اس کی ہے کہ بھائیو تم نے محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے دشمنوں کو ابھی نہ پہچانا،ان کے پاس بیٹھتے ہو،ان کی بات سنتے ہو،ان کی تحریریں دیکھتے ہو،دیکھو یہ تمہارے حق میں زہر ہے،دیکھو تمہارے پیارے مولٰی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کہ واﷲ تم سے بڑھ کر تم پر مہربان ہیں،تمہیں ارشاد فرمارہے ہیں کہ:
|
فایّاکم وایّا ھم لایضلونکم ولایفتنونکم [3] |
اُن سے دور بھاگو انہیں اپنے سے دُور کردو کہیں وہ تمہیں گمراہ نہ کردیں کہیں وہ تمہیں فتنہ میں نہ ڈال دیں۔والعیاذ باﷲ تعالٰی۔ |
بھائیو ! مصطفٰی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے دامن سے لپٹا رہنا اچھا ہے یا معاذ اﷲ ان کے دشمن کے پھندے میں پڑنا۔اﷲ تعالٰی اُن کا دامن نہ چھڑائے دنیا میں نہ آخرت میں،آمین وصلی اﷲ تعالٰی علٰی سیدنا ومولٰینا محمد والہ وصحبہ اجمعین آمین۔
مسئلہ ۹۸ تا ۹۹: ازجالندھر چوك امام ناصر الدین صاحب،دکان ملك محمد امین،مرسلہ ملك محمد امین ۲۵ ربیع الاخر۱۳۳۷
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع