30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وجود ہوا ہو " اِنَّا لِلہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ﴿۱۵۶﴾ؕ"[1]۔ (ہم اﷲ کے مال ہیں اور ہم کو اسی کی طرف پھرنا ہے۔ت)عقل و دین رکھتے تو جو طریقہ اظہارِ فرحت و تذکرہ نعمت و تعظیم سرکار رسالت دیکھتے اس میں یہ تلاش کرتے کہ کہیں خاص اس صورت کو اﷲ و رسول نے منع تو نہیں فرمایا،اگر اُس کی خاص ممانعت نہ پاتے یقین جانتے کہ یہ اُنہیں احکام کی بجا آوری ہے جو ان آیاتِ کریمہ میں گزرے،مگر آدمی دل سے مجبور ہے،محبوب کا چرچا محب کا چین،اور اس کی تعظیم آنکھوں کی ٹھنڈک،اور جس دل میں غیظ بھرا ہے وہ آپ ہی ذکر سے بھی جلے گا تعظیم سے بھی بگڑے گا۔دوست دشمن کی یہ بڑی پہچان ہے،آخر نہ دیکھا کہ دل کی دبی نے بھڑك کر کہاں تك پھونکا،جانتے ہو کہ اب یہ منکران مجلس و قیام کون ہیں،ہاں ہاں وہی ہیں جو اول تو اتنا کہتے تھے کہ وہ بڑے بھائی ہم چھوٹے بھائی،ان کی سروری ایسی ہی ہے جیسے گاؤں کا پدھان یا قوم کا چودھری،اُن کی تعریف ایسی ہی کرو جیسے آپس میں ایك دوسرے کی کرتے ہو بلکہ اس سے بھی کم،باتوں مثالوں میں چوڑھے چمار سے تشبیہ بھی دے بھاگتے تھے کہ یہ سب اوروں سے بہت زائد ان کی دھرم پوتھی تقویۃ الایمان میں مصرح ہیں اور اب تو اور بھی کھیل کھیلے کہ ان کے علم سے شیطان کا علم زیادہ ہے۔[2]جیسا علم غیب ان کو ہے ایسا تو ہر پاگل ہر چوپائے کو ہوتا ہے[3]وغیرہ وغیرہ کلماتِ ملعونہ۔ مسلمانو! یہ ہیں جو آج تمہارے سامنے مجلس مبارك و قیام سے منکر ہیں اب تو سمجھو کہ علتِ انکار کیا ہے واﷲ واﷲ بغضِ محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم،دیکھو خبردار ہوشیار یہ ہیں وہ جن کی خبر حدیث میں دی تھی کہ ذیاب فی ثیاب۔[4]بھیڑیئے ہوں گے کپڑے پہنے،یعنی ظاہر میں انسانی لباس اور باطن میں گرگ خنّاس۔اے مصطفٰی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی بھولی بھیڑو! اپنے دشمن کو پہچانو،نہیں نہیں تمہارے دشمن نہیں تمہارے پیارے مالك صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے دشمن جنہوں نے وہ ملعون گالیاں محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی شانِ اقدس میں لکھیں،چھاپیں اور آج تك اُن پر مصر ہیں۔
|
قَدْ بَدَتِ الْبَغْضَآءُ مِنْ اَفْوٰہِہِمْۚۖ وَمَا تُخْفِیۡ صُدُوۡرُہُمْ |
ان کی عداوتِ شدیدہ تو اُن کی باتوں سے ظاہر ہوگئی اور وہ جو اُن کے دلوں میں چھپی ہے بہت |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع