دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

بِرُسُلِیۡ وَعَزَّرْتُمُوۡہُمْ وَ اَقْرَضْتُمُ اللہَ قَرْضًا حَسَنًا لَّاُکَفِّرَنَّ عَنۡکُمْ سَیِّاٰتِکُمْ وَلَاُدْخِلَنَّکُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الۡاَنْہٰرُ ۚ فَمَنۡ کَفَرَ بَعْدَ ذٰلِکَ مِنۡکُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَآءَ السَّبِیۡلِ ﴿۱۲""[1]۔

پر ایمان لاؤ اور ان کی تعظیم کرو اور اﷲ کو قرض حسن دو بےشك میں تمہارے گناہ اتاردوں گا اورضرور تمہیں باغوں میں لے جاؤں گا جن کے نیچے نہریں رواں پھر اس کے بعد جو تم میں سے کفر کرے وہ ضرور سیدھی راہ سے بہکا(ت)

پہلی تینوں آیتوں میں حکم فرماتا ہے کہ اﷲ کے فضل اور اس کی رحمت پرشادیاں مناؤ،لوگوں کو اﷲ کے دن یاد دلاؤ،اﷲ کی نعمت کا خُوب چرچا کرو۔اﷲ کا کون سا فضل و رحمت،کون سی نعمت اس حبیب کریم علیہ وعلٰی آلہ افضل الصلوۃ والتسلیم کی ولادت سے زائد ہے کہ تمام نعمتیں تمام رحمتیں تمام برکتیں اسی کے صدقے میں عطا ہوئیں۔اﷲ کا کون سا دن اس نبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ظہور پر نور کے دن سے بڑا ہے،تو بلاشبہہ قرآن کریم ہمیں حکم دیتا ہے کہ ولادتِ اقدس پر خوشی کرو۔ مسلمانوں کے سامنے اُسی کا چرچا خوب زور شور سے کرو،اسی کا نام مجلس میلاد ہے،بعد کی تین آیتوں میں اپنے رسولوں خصوصا سیدا لرسل صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی تعظیم کا حکم مطلق فرماتا ہے،اور قاعدہ شرعیہ المطلق یجری علٰی اطلاقہ[2]۔ (مطلق اپنے اطلاق پر جاری ہوتا ہے۔ت)جو بات اﷲ عزوجل نے مطلق ارشاد فرمائی وہ مطلق حکم عطا کرے گی جو جو کچھ اس مطلق کے تحت میں داخل ہے سب کو وہ حکم شامل ہے بلاتخصیص شرع جو اپنی طرف سے کتاب اﷲ تعالٰی کے مطلق کو مقید کرے گا تو وہ کتاب اﷲ کو منسوخ کرتا ہے جب ہمیں تعظیم حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا حکم مطلق فرمایا تو جمیع طرق تعظیم کی اجازت ہوئی جب تك کسی خاص طریقے سے شریعت منع نہ فرمائے۔یونہی رحمت پر فرحت ایامِ الٰہی کا تذکرہ،نعمتِ ربانی کا چرچا یہ بھی مطلق ہیں جس طریقہ سے کیے جائیں سب امتثال امرالہٰی ہیں جب تك شرع مطہر کسی خاص طریقہ پر انکار نہ فرمائے۔ تو روشن ہوا کہ مجلس و قیام پر خاص دلیل نام لے کر چاہنا یا بعینہ اُن کا قرون ثلثہ میں وجود تلاش کرنا نِری اوندھی مت ہی نہیں بلکہ قرآن مجید کو اپنی رائے سے منسوخ کرنا ہے۔اﷲ عزوجل تو مطلق حکم فرمائے اور منکرین کہیں کہ وہ مطلق کہا کرے ہم تو خاص وہ صورت جائز مانیں گے جسے بالتخصیص نام لے کر جائز کیا ہو یا جس کا بہیئت کذائی قرون ثلٰثہ میں


 

 



[1] القرآن الکریم ۵/۱۲

[2] التوضیح والتلویح فصل حکم المطلق مطبع میرمحمد کراچی ۱/۱۶۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن