30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ابونصر حکیم محمد یعقوب صاحب حنفی قادری رامپوری کا یہ مختصر وکافی فتوٰی مسمّٰی بہ شمس السالکین مطالعہ کیا،مولٰی عزوجل مولٰینا کی سعی جمیل قبول فرمائے اور اس فتوٰی کو حقیقۃً سالکین راہِ ہُدٰی کے لیے آفتاب نورانی بنائے۔مجلس مبارك و قیام اہلِ محبت کے نزدیك تو اصلًا محتاجِ دلیل نہیں۔اہلِ حجت میں جو انصاف پر آئیں قرآن عظیم قولِ فیصل و حاکم عدل ہے، اﷲ عزوجل فرماتا ہے:
|
" قُلْ بِفَضْلِ اللہِ وَبِرَحْمَتِہٖ فَبِذٰلِکَ فَلْیَفْرَحُوۡا ؕ"[1]۔ |
تم فرمادو کہ اﷲ کے فضل اور اس کی رحمت ہی پر لازم ہے کہ خوشیاں مناؤ۔(ت) |
اور فرماتا ہے:
|
" وَذَکِّرْہُمْ بِاَیّٰىمِ اللہِ "[2]۔ |
انہیں اﷲ کے دن یاد دلاؤ۔(ت) |
اور فرماتا ہے:
|
i وَ اَمَّا بِنِعْمَۃِ رَبِّکَ فَحَدِّثْ ﴿٪۱۱﴾ "[3]۔ |
اپنے رب کی نعمت کا خوب چرچا کرو۔(ت) |
اور فرماتا ہے:
|
" اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰکَ شٰہِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیۡرًا ۙ﴿۸﴾ لِّتُؤْمِنُوۡا بِاللہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ تُعَزِّرُوۡہُ وَ تُوَقِّرُوۡہُ ؕ "[4]۔ |
اے نبی بے شك ہم نے تمہیں بھیجا حاضر و ناظر اور خوشخبری دیتا اور ڈر سناتا،تاکہ اے لوگو! تم اﷲ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور رسول کی تعظیم و توقیر کرو۔(ت) |
اور فرماتا ہے:
|
" فَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِہٖ وَعَزَّرُوۡہُ وَنَصَرُوۡہُ وَاتَّبَعُوا النُّوۡرَ الَّذِیۡۤ اُنۡزِلَ مَعَہٗۤ ۙ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوۡنَ ﴿۱۵۷﴾٪"[5]۔ |
تو وہ جو اس پر ایمان لائیں اور اس کی تعظیم کریں اور اُسے مدد دیں اور اس نور کی پیروی کریں جو اس کے ساتھ اُترا،وہی بامراد ہوئے۔(ت) |
اور فرماتا ہے:
|
" لَئِنْ اَقَمْتُمُ الصَّلٰوۃَ وَاٰتَیۡتُمُ الزَّکٰوۃَ وَاٰمَنۡتُمۡ |
اگر تم نماز قائم رکھو اور زکوۃ دو اور میرے رسولوں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع