30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اگر وہابیہ ثبوت دیں کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی ولادت اﷲ کا فضل اور اس کی رحمت نہیں یا مجلسِ میلاد اس فضل و رحمت کی خوشی نہیں تو۴۰ روپے انعام۔
(۴)اﷲ تعالٰی فرماتا ہے:
|
" وَمَاۤ اٰتٰىکُمُ الرَّسُوۡلُ فَخُذُوۡہُ ۚ وَمَا نَہٰىکُمْ عَنْہُ فَانۡتَہُوۡا ۚ"[1]۔ |
جو رسول تمہیں دے وہ لو اور جس سے وہ منع کریں اس سے باز رہو |
اگر وہابیہ ثبوت دیں کہ قرآن مجید یا حدیث شریف میں کہیں مجلس میلاد مبارك کو منع فرماتا ہے تو ۴۰ روپے انعام۔
ضروری اطلاع:واضح رہے کہ ایچ پیچ کا کام نہیں صرف وہ آیت یا مع حوالہ کتاب وصحیح اسناد وہ حدیث شائع کردینا کافی ہے جس میں لکھا ہے کہ ربیع الاول کے مہینے میں مجلس میلاد نہ کیا کرو مجلس میلاد کرنا عذاب ہے بلکہ ہماری طرف سے اجازت ہے کہ چاروں اماموں یا صحاح ستّہ کے چھ مصنفوں میں سے کسی ایك امام ہی کا قول مذکوردکھا دیں جو کسی مستند کتاب میں ہو،اگر منع کا اتنا ثبوت بھی نہیں تو پھر ایسے بے ثبوت منع کو چھوڑنے میں ذرا دیر نہ کریں ورنہ خدا کے سامنے جواب دہی ہوگی۔
(۵)اہلحدیث کی کانفرنس اور اس میں سیکریٹری وغیرہ مقرر کرنا اور بننا اور اس کے بڑے سالانہ جلسے اور ان کی ہیئت کذائی اور اہلحدیث کا اخبار چھاپنا اور اس کی پیشگی قیمت لینا اور رَدِّائمہ میں کتابیں چھاپنا اور ہیئت مروجہ پر مدرسے بنانا اور ان میں تنخواہ دار مدرسین رکھنا،سہ ماہی،ششماہی،سالانہ امتحان ہونا،ان میں پاس کے نمبر ٹھہرانا،کسی مسئلہ کا ثبوت مانگنے پر اشتہار چھاپنا،اس پر درس کا نصاب معین کرنا،انعام ٹھہرانا،ان سب باتوں کا اگر وہابیہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یا صحابہ،تابعین یا چار امام یاچھ مصنف صحاح سے ثبوت دے دیں تو ۴۰ روپیہ انعام،اور ثبوت نہ دے سکیں،تو پھر ایسی بے ثبوت باتوں کے چھوڑنے میں ذرا دیر نہ کریں ورنہ خدا کے سامنے جواب دہی ہوگی۔والسلام علٰی من اتبع الہدٰی(اور سلامتی اسے جو ہدایت کی پیروی کرے۔ت)
تحریر رسالہ شمس السّالکین دربارہ مجلس مبارك و قیام
بسم اﷲ الرحمن الرحیم،الحمدﷲ وکفی وسلام علٰی عبادہ الذین اصطفی لاسیما الحبیب المصطفٰی واٰلہ وصحبہ اولی الصدق والصفا،فقیر غفرلہ المولی القدیر نے مولٰینا مولوی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع