دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

(۴)مولوی قاسم دیوبندی و مولوی رشید احمد گنگوہی و مولوی اشرف علی تھانوی و مولوی محمود حسن دیوبندی کس مذہب کے لوگ ہیں؟ ان کے ساتھ کیسا خیال رکھنا چاہیے؟ ارشاد فرمایا جائے کہ ہم سنیوں کو تقویت حاصل ہو۔بینوا توجروا(بیان کرو اجردیئے جاؤ گے ت)

الجواب:

تعزیہ بنانا گناہ ہے کفر نہیں،کافر کہنے والا مسلمان کو کافر کہتا ہے اور اس حدیث میں داخل ہوتا ہے کہ بخاری اور مسلم نے عبداﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کی ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

من قال لاخیہ یا کافر فقد باء بھا احدھما فان کان کما قال و الا رجعت علیہ ۔[1]

یعنی جو بظاہر کسی مسلم کو کافر کہے دونوں میں سے ایك پر یہ بلا ضرور پڑے،اگر واقع میں کافر ہے تو خیر ورنہ یہ کہنا اس کہنے والے ہی پر پلٹ آئے گا۔

اور اس کی اولاد کو حرامی کہنا اس آیہ کریمہ میں داخل ہے:

" اِنَّ الَّذِیۡنَ یَرْمُوۡنَ الْمُحْصَنٰتِ الْغٰفِلٰتِ الْمُؤْمِنٰتِ لُعِنُوۡا فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ ۪ وَ لَہُمْ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ ﴿ۙ۲۳ "[2]۔

وہ جو پارسا بے خبر ایمان والیوں کو زنا کی تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے۔

قیامِ مجلس مبارك کو بدعت سیئہ اور حاضری اعراس طیبہ کو لغو سمجھنا شعارِ وہابیہ ہے،اور وہابیہ سنی کیا مسلمان بھی نہیں کہ اﷲ و رسول کی علانیہ توہین کرتے ہیں،اور اﷲ عزوجل فرماتا ہے:

" قُلْ اَبِاللہِ وَاٰیٰتِہٖ وَرَسُوۡلِہٖ کُنۡتُمْ تَسْتَہۡزِءُوۡنَ ﴿۶۵﴾ لَاتَعْتَذِرُوۡا قَدْکَفَرْتُمۡ بَعْدَ اِیۡمٰنِکُمْ ؕ"[3]۔

ان سے فرمادو کیا اﷲ اور اس کی آیتوں اور اس کے رسول سے ٹھٹھا کرتے تھے بہانے نہ بناؤ تم کافر ہوچکے اپنے ایمان کے بعد۔

 


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب الایمان باب بیان حال ایمان من قال لاخیہ المسلم یا کافر قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۵۷،صحیح البخاری کتاب الادب باب من اکفرا خاہ بغیر تاویل فہو کما قال قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۹۰۱

[2] القرآن الکریم ۲۴/ ۲۳

[3] القرآن الکریم ۹/۶۵و ۶۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن