30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۲)حضرت مہدی و عیسی کے متعلق کس قدر حدیثیں وارد ہیں؟
(۳)قرآن شریف کی کِن کِن آیتوں سے ان کا رد ہوسکتا ہے؟
الجواب:
(۱) یہ حدیث صحیح نہیں،اور بفرض صحت از قبیل:
|
لاوجع الاوجع العین ولاھم الا ھم الدین ولا فتٰی الاعلی ولا سیف الاذوالفقار۔ |
آنکھ کے درد کے سوا کوئی درد نہیں،دین کے غم کے سوا کوئی غم نہیں،حضرت علی المرتضی کرم اﷲ وجہہ کے سوا کوئی سخی نہیں، اور ذو الفقار کے سوا کوئی تلوار نہیں(ت) |
کے قبیل سے ہے۔
(۲)حضرت مہدی و عیسٰی کے بارے میں احادیث حَدِ تواتر کو پہنچی ہیں یہاں تك کہ ائمہ دین نے ان کا نزول اور انکا ظہور عقائد میں داخل فرمایا۔
(۳)قرآن عظیم کی جتنی آیتیں تعظیم انبیاء علیہم السلام کا حکم دیتی ہیں ان کی تکذیب پر تکفیر فرماتی ہیں،معجزات سیدنا عیسی علیہ الصلوۃ والسلام گناتی ہیں،انکی نبوت و رسالت کی شہادت دیتی ہیں،نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو خاتم النبین بتاتی ہیں، جھوٹے مدعی نبوت پر لعنت فرماتی ہیں،وہ سب قادیانی کے رد ہیں،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۷۹: مرسلہ عبدالجبار خاں طیب دھام پور ضلع بجنور ۲۷ ربیع الاول شریف ۱۳۳۵ھ
(۱)جو شخص کہ خلیفہ برحق سے برسرِ بغاوت و برسر پیکار ہو کیا وہ شخص قابلِ عزت و لائق احترام ہے اور اس کے نام کو لفظ حصرت و رحمۃ اﷲ علیہ یا رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے ساتھ یاد کرنا لازم ہے خواہ صحابی ہوں یا غیر صحابی؟
(۲)کیا حضرت امیر معاویہ بمقابَلہ حضرت علی کرم اﷲ وجہہ،باغی اور خطا کار تھے یا بطور اجتہاد ان کی رائے مختلف تھی جس میں ان پر بدنیتی اور عصیان کا الزام عائد نہ ہوگا۔تفصیل واضح مطلوب۔
(۳)کیا حضرت رسول مقبول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے بعد کوئی انسان کسی نبی کے مرتبہ کے برابر ہوسکتا ہے یا زیادہ ؟ یا حضرت علی کرم اﷲ وجہہ کا مرتبہ انبیاء بنی اسرائیل کے برابر یا ان سے بالاتر ماننا واجب ہے؟ ایك شخص یہ دلیل بیان کرتے ہیں کہ حضرت علی کرم اﷲ وجہہ نے ایسے ہی سوال کے جواب میں یہ فرمایا کہ تم یہ سمجھ لو کہ حضرت آدم ایك بار گندم کھانے سے مورد عقاب ہوئے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع