30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے،کیا اس کا کہیں ثبوت ہے؟ امید کہ قرآن وحدیث سے اس کا ثبوت دیا جائے،یہاں پر سخت جھگڑا اس کی بابت ہے،لہذا جواب جلد مرحمت ہو۔
الجواب:
ایسا شخص عالم نہیں ہوسکتا جسے اتنی تمیز نہ ہو کہ منع کرنے اور گناہ کہنے کو ثبوتِ منع درکار ہے جس چیز سے اﷲ تعالٰی اور رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے منع نہ فرمایا یہ منع کرنے والا کون اس کے لیے عدمِ ثبوت کافی جاننا سخت جہل شدید ہے، ثبوت تو منع کا بھی نہیں،تو اُسی کے منہ ثابت ہوا کہ وہ اس ممانعت کے سبب گنہگار ہے،آج کل ان چیزوں کے مانعین اکثر وہابی ہوتے ہیں،اور وہابی بے دین ہیں ان کی بات سننا حرام ہے،اور ایسے شخص کا مرید ہونا سخت اشد گناہِ کبیرہ ہے اور اس کے پیچھے نماز باطل محض۔کما حققناہ فی النھی الاکید(جیسا کہ ہم نے(رسالہ) النہی الاکید میں اسکی تحقیق کی ہے۔ت)قیام کا ثبوت ہمارے رسالہ اقامۃ القیامہ میں ہے،اور بوسہ انگشت میں ہماری مبسوط کتاب منیرالعین ہے جسے طبع ہوئے ۲۳ برس ہوئے واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۷۳: از شہر بانس منڈی دُکان عزیز اﷲ مرسلہ کریم بخش چمڑہ فروش ۱۹ رمضان ۱۳۳۶ھ
زید نے کہا کہ جو شخص روزہ رکھے گا نماز پڑھے گا اور جتنے ارکانِ شرعی ہیں وہ سب ادا کرے گا وہ رسول مقبول صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی اُمت میں ہے اور وہ بہشت میں جائے گا اور جو رسول مقبول صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے برخلاف ہوگا وہ دوزخ میں جائے گا اور نہ اس کی بخشش ہے او ر نہ وہ اُمت میں ہے۔بکر نے کہا جو روزہ نہ رکھے نماز نہ پڑھے جتنے ارکان شرعی ہیں وہ سب نہ ادا کرے مگر کلمہ گوہو وہ بخشا جائے گا۔
الجواب:
دونوں قول گمراہی وضلالت ہیں،پہلا قول خارجیوں کا ہے کہ مرتکب کبیرہ کو کافر کہتے ہیں،دوسرا نیچریوں کا ہے کہ نِری کلمہ گوئی کافی جانتے ہیں،مسلمانان اہلسنت کا مذہب یہ ہے کہ جو ضروریاتِ دین میں سے کسی شے کا منکر ہو یا عزوجل یا قرآن عظیم یا نبی صلی ﷲ تعالٰی علیہ وسلم یا کسی نبی یا ملك کی توہین کرے غرض کوئی قول یا فعل نافی و منافی ایمان وقطعًا قاطع اسلام کرے وہ کافر ہے اگرچہ لاکھ کلمہ گو نمازی روزہ دار ہو،اور جو عقیدہ و دین میں مسلم سالم ہے،اگر ایك
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع