دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

نے فرمایا:

واﷲ ماخرجنا علٰی یزید حتی خفنا ان نرمی بالحجارۃ من السماء ان رجلا ینکح امھات الاولاد والبنات والاخوات ویشرب الخمر ویدع الصلوۃ[1]۔

خدا کی قسم ہم نے یزید پر خروج نہ کیا جب تك یہ خوف نہ ہوا کہ آسمان سے پتھر آئیں،ایسا شخص کہ بہن بیٹی کی آبروریزی کرے اور شراب پئے اور تارك الصلوۃ ہو۔(ت)

غرض جمیع طرقِ حدیث سے یہ قول باطل ہے،حدیث میں کہیں نہیں کہ وہ سب بلافصل یکے بعد دیگرے ہوں گے۔ان میں سے آٹھ گزرگئے صدیق اکبر،فاروق اعظم،عثمان غنی،علی مرتضٰی،حسن مجتبی،امیر معویہ،عبداﷲ بن زبیر،عمر بن عبدالعزیز، اور ایك یقینًا آنے والے ہیں،حضرت امام مہدی رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین باقی تین کی تعیین اﷲ و رسول کے علم میں ہے، عجب عجب ہزار عجب کہ ان میں عبداﷲ بن زبیر رضی اﷲ تعالٰی عنہما کہ صحابی ابن صحابی ہیں،امام عادل ہیں،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے بھتیجے ہیں،صدیق اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے نواسہ ہیں،احد العشرۃ المبشرہ کے صاحبزادے ہیں شمار نہ کیے جائیں،اور وہ خبیث ناپاك معدود ہو جسے امیر المومنین کہنے پر امیر المومنین عمر بن عبدالعزیز رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے ایك شخص کو بیس تازیانے لگائے۔نسأل اﷲ العفوو العافیۃ(ہم اﷲ تعالٰی سے معافی و عافیت طلب کرتے ہیں۔ت)عبداﷲ بن زبیر بھی درکنار،خود امام مجتبٰی کو نہ گنا کہ ان کی خلافت کا زمانہ قلیل تھا اور ولید کو گنا جس نے قرآن عظیم کو دیوار میں لٹکا کر تیروں سے چھیدا۔ایسے بے سروپا بے معنی اقوال کی سند نہیں ہوتی بلکہ وہ ایك متاخر عالم کی خطائے رائے ہے عصمت انبیاء و ملائکہ علیہم الصلوۃ والسلام کے سوا کسی کے لیے نہیں،نسأل اﷲ العفوو العافیۃ واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۷۲:                               مرسلہ موضع بہوبت پور ڈاکخانہ اتراؤں ضلع الہ آباد سائل امیر اﷲ قصاب

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك عالم صاحب قیام محفل میلاد شریف کو منع کرتے ہیں جو ہر وقت ذکر ولادت سیدالمرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کیا جاتا ہے اور کہتے ہیں کہ اس کا ثبوت کہیں نہیں ہے ونیز یہ بھی کہتے ہیں کہ نام جب آتا ہے تو لوگ انگوٹھا چومتے ہیں اس کا بھی کہیں ثبوت نہیں یہ سب بیجا ہے اور گناہ ہے،ایسے عالم کے لیے کیا حکم ہے؟ اور ان سے مرید ہونا اور انکے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ اور یہ امور مذکورہ یعنی قیام اور بوسہ دینا انگوٹھے کا بروقت نامِ پاك آنے


 

 



[1] الصواعق المحرقۃ الخاتمہ فی بیان اعتقاد اہل السنۃ مکتبہ مجیدیہ ملتان ص ۲۲۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن